Ghazal Bay chain mizaji Mei ajab kuch bhi nahi tha

Semmi

Semmi

Well-Known Pakistani
I Love Reading
5
 
Messages
529
Reaction score
665
Points
176
بے چین مزاجی میں عجب کچھ بھی نہیں تھا
سوچا تو بچھڑنے کا سبب کچھ بھی نہیں تھا

اس بخت میں اب لاکھ زمانہ تجھے چاہے
ہم نے تو تجھے چاہا، تُو جب کچھ بھی نہیں تھا

تو نے مری جاں جھانک کے دیکھا نہ تھا دل میں
چہرے پہ جو تھا وہ تو غضب کچھ بھی نہیں تھا

فرحت جو کوئی بھی تھا، کہاں سے تھا، بس اس کا
اک عشق سوا نام و نسب کچھ بھی نہیں تھا

فرحت عباس شاہ
 

yehi tu baynaam mohabattain hoti hai, Bus chahay jaoo yehi dil chahta hai.
@Semmi
 
Back
Top