Beauty Tips For Face At Home In Urdu By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
بیوٹی کارنر ۔۔۔۔۔۔۔ نجف زہرا تقوی

water.jpg

کسی بھی موسم میں چہرے کی جلد سب سے پہلے ہر موسم کا اثر قبول کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ چہرہ خاص توجہ اور محنت چاہتا ہے۔آپ کا چہرہ چاہے کسی بھی قسم سے تعلق رکھتا ہو یعنی چہرے کی جلد خشک ہو یا چکنی یہ آپ سے ایک جیسی توجہ چاہتا ہے۔توجہ کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ آپ سارا دن خود کو آئینے میں دیکھنے میں مصروف رہیں،ضروری یہ ہے کہ آپ اسے موسم کے لحاظ سے مناسب دیکھ بھال فراہم کریں۔ذیل میں ہم آپ کے لیے چند ہدایات فراہم کر رہے ہیں جو ہر موسم کو مدِ نظررکھتے ہوئے ترتیب دی جا رہی ہیں۔
سردی ہو یا گرمی صبح نہار منہ دو گلاس پانی ضرور پی لیں ،یہ چہرے کی جلد کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ معدے کو بھی صاف رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ کچا دودھ لے لیں ،اور اس میں روئی کو بھگو کر اپنے پورے چہرے پر لگائیں۔اس کے بعد آہستہ آہستہ گول انداز میں گھماتی جائیں۔اب اسے پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے یا تازے پانی سے دھو لیں۔یہ عمل ہفتے میں چار سے پانچ مرتبہ ضرور کریں۔اس سے چہرہ چمکدار اور جلد صاف ہو جائے گی۔
ایک کھیرے کا ٹکڑا لے لیں اور اسے اپنے چہرے پر گول انداز میں گھمانے والے انداز سے آہستہ آہستہ رگڑیں۔چند دنوں کے استعمال سے ہی چہرہ چمک اٹھے گا۔
دو کھانے کے چمچ ملائی لے لیں اس میں ڈیڑھ کھانے کا چمچ آٹا اور اس کے ساتھ چندقطرے لیموں کا رس شامل کریں۔روزانہ اس مکسچر کو اپنے چہرے پر پانچ منٹ کے لیے لگائیں اور پھر دھو لیں۔خشک چہرے والی خواتین ملائی کا استعمال کریں اور وہ خواتین جن کی جلد چکنی ہے وہ ملائی کی جگہ بیسن کا استعمال کر سکتی ہیں۔
برابر وزن میں کھیرے اور لیموں کا جوس لے لیں او ر نہانے سے پہلے اپنے چہرے پر لگائیں ۔دس منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں۔اس کے استعمال سے آپ اپنی رنگت میں نمایاں فرق محسوس کریں گی۔
ایک ٹماٹر کا ٹکڑا لیں اور اسے اپنے چہرے اور گردن پر مساج کے طریقے سے لگاتی جائیں،یعنی ہلکا ہلکا رگڑیں مگر بہت زیادہ رگڑنے سے گریز کریں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
چہرے پر عرق گلاب کا استعمال بھی بہترین ہے ۔یہ آپ کے چہرے کی جلد کے لیے سن بلاک کا کام کرتا ہے۔
دہی اور ٹماٹر کا پیسٹ اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر لگا لیں۔یہ چہرے کی جلد میں نرمی پیدا کرتا ہے۔
شہد اور کیلے کا مکسچر بنا لیں (آپ یہ مکسچر بلینڈر میں بھی بنا سکتی ہیں)اب اس میں تھوڑا ساملک پائوڈر،کوئی بھی ملک کریم اور چاول کا آٹا ملا کر یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں۔چہرے کی چمک کے لیے یہ بہترین مکسچر ہے۔آپ صرف شہد اور کیلے کا مکسچر بھی استعمال کر سکتی ہیں یہ بھی چہرے کی جلد کو تروتازہ کرنے اور اس میں چمک پیدا کرنے کے لیے مفید ہے۔

 

Back
Top