Beauty Tips For Women In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
حسن اور خوبصورتی کے لیے چند ٹوٹکے
Beauty Tips.jpg

ہم سب جانتے ہیں کہ انسان کے چہرے کا حسن اللہ تعالیٰ کی عمدہ عنایت ہے تب ہی اکثر خواتین اپنی خوبصورتی کی حفاظت کے لیے دن رات ایک کردیتی ہیں۔کبھی نت نئی کریمیں آزمائی جا رہی ہیں تو کبھی معروف اداکارائوں کے حسن کے راز معلوم کیے جا رہے ہیں۔اکثر خواتین حسن کو چار چاند لگانے کے لیے مہنگے بیوٹی پارلرز پر رقم خرچ کرنے اور امپورٹڈ کاسمیٹکس خریدنے سے بھی گریز نہیں کرتیں،

بہت ساری خواتین بالخصوص لڑکیوں کی جلد ان ساری کوششوں کے باوجود بے جان اور مردہ نظر آتی ہے۔ تب وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر دیسی طریقے آزمانے پر غور کرتی ہیں تا کہ اور کچھ نہیں تو ان کی اصل خوبصورتی ہی واپس آ جائے،کیونکہ اتنے سارے تجربات نے ان کے چہرے کو خوبصورت بنانے کی بجائے جھریوں نما لکیروں ،چھائیوں اور داغ دھبوں کا تحفہ دیا ہوتا ہے۔بات جب قدرتی اشیاء ،جڑی بوٹیوں اور دیسی نسخوں کی ہوتی ہے تو علم ہوتا ہے کہ ان کے اندر قدرت نے صحت و خوبصورتی کے انمول خزانے چھپا رکھے ہیں۔بہت سی خواتین اپنے بالوں،چہرے اور ہاتھوں پاؤں کی جلد کی خوبصورتی کے لیے کیمیکل سے بنی ہوئی ادویات ،شیمپوز اور کریمیں استعمال کرتی ہیں۔

جن سے صرف وقتی خوبصورتی حاصل ہوتی ہے،لیکن ہم شاید یہ نہیں جانتے کہ ان چیزوں کے منفی اثرات ان کے فائدے سے کہیں زیادہ ہیں۔خواتین کو چہرے،آنکھوں ،بالوں اور ہاتھوں پیروں کے حسن کی حفاظت کے طریقے جاننا بہت ضروری ہیں تا کہ وہ اپنی خوبصورتی کو نکھارنے میں مہارت حاصل کر سکیں۔دیکھا گیا ہے کہ سولہ سال کی عمر کے بعد تقریباً ہر لڑکی کو کیل مہاسے،گرتے بالوں ،داغ دھبوں اور چھائیوں جیسے مسائل سے واسطہ پڑتا ہے۔اس کا بہترین حل سادہ گھریلو ٹوٹکے ہیں۔ سیب اور گاجر آنکھوں اور جلد دونوں کے لیے بہترین ہے۔

گاجر آنکھوں اور جلد دونوں کے لیے بہترین

استعمال کے لیے گاجر کا جوس تھوڑا سا چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ لگا رہنے دیں،درمیان میں خشک ہونے پر دو،تین مرتبہ کوٹنگ کریں ۔اس سے چہرے کی چمک میں اضافہ ہو گا۔ موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے تھوڑی سی دہی،بالائی یا دودھ میں دو قطرے شہد ملا کر دن یا رات پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور ہفتے میں تین سے چار مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک کیلے کو اچھی طرح میش کر کے ایک چمچ دہی،دو قطرے روغن بادام اچھی طرح مکس کر کے پورے چہرے اور گردن پر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے لگائیں،چند بار کے استعمال سے ہی بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ جلد کے لیے بادام کی پیسٹ بھی بہترین ہے۔
بادام کی پیسٹ


اس کا طریقہ یہ ہے کہ رات کو بادام بھگو دیں اور صبح چھلکا اتار کر میش کر لیں۔ اس میں تھوڑی دہی یا دودھ اور ہلدی ملا کر پندرہ منٹ تک مساج کریں۔اس کے علاوہ ایک اُبلے ہوئے آلو کی پیسٹ بنا لیں ۔ اس میں دو قطرے لیموں،آدھا چمچ شہد،تھوڑا سا دودھ یا دہی،دو چٹکی ہلدی اور ایک چمچ روغن بادام ملا کر ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔پندرہ سے بیس منٹ تک مرکب لگا رہنے دیں،پھر مل مل کر اُتاریں اور دھونے کے بعد نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ سے سات منٹ پائوں اس کے اندر رکھیںاور بعد میں جھانویں کے ساتھ صاف کر لیں۔اس سے انگلیوں کے کالے دھبے ختم ہو جائیں گے بشرطیکہ مسلسل یہ عمل دہراتے رہیں۔ ٭٭٭٭
 
@intelligent086
اہم اور مفید ٹوٹکے
شیئر کرنے کا شکریہ
@Veer
ٹوٹکے سیکشن میں موو کر دیں
 

Back
Top