Lunch Healthy Beef Pulao Rice Beef Pulao Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
بیف پُلائو

pulao.jpg

اجزاء: گائے کا گوشت1/2 کلو، چاول 1/2 کلو، دہی ایک پائو،پیاز دو عدد،ہری مرچ دس عدد،ہرا دھنیا ایک گٹھی،پودینہ ایک گٹھی،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،کالا زیرہ ایک چائے کا چمچ،لونگ چھ عدد،چھوٹی الائچی چار عدد،بڑی الائچی چار عدد، نمک 1-1/2 چائے کا چمچ،ادرک ایک ٹکڑا،لہسن چھ جوئے،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،تیل یا گھی ایک پائو
ترکیب: گائے کے گوشت میں چار گلا س پانی ڈال دیں۔ اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت گرم مصالحہ،ادرک اور لہسن ڈال کر پوٹلی بنائیں اور گوشت میں ڈال کر پکنے دیں۔جب دو گلاس پانی رہ جائے تو دہی اور نمک پھینٹ کر شامل کریں اور مزید دس منٹ پکا لیں۔اس کے بعد گوشت چھان کر یخنی الگ کر دیں۔اب دوسرے پتیلے میں تیل یا گھی گرم کر کے پیاز برائون کر لیں،پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور گوشت ڈال کر بھونیں۔ اس کے بعد بھیگے چاول اور یخنی شامل کر دیں۔جب چاول دم پر آ جائیں تو ان پر ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچ اور کُٹا ہوا کالا زیرہ چھڑک دیں۔​
 

Back
Top