Benefits Benefits Of Sagudana(Sabudana) By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
ساگودانہ کے طبی فوائد ...... نجف زہرا تقوی

Sabudana.jpg

یو ں تو قدرت نے غذا کی صورت میں بے شمار ایسی نعمتیں پیدا کی ہیں جو نہایت سستی لیکن بے شمار اہمیت کی حامل ہیں۔جنہیں استعمال کر کے صحت کے بڑے بڑے مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔غذا کی شکل ایک بہترین چیز ساگو دانہ بھی ہے جو ہمارے ہاں زیادہ تر بچوں کو نرم ہونے کے باعث کھلائی جاتی ہے لیکن اس کا استعمال بچوں،بڑوں دونوں کے لیے بہترین ہے۔ساگو دانہ کھانے سے آپ کے جسم کو کیا فائدے پہنچتے ہیں آئیے اس بارے میں آپ کو قدرے تفصیل سے بتائیں۔
پٹھوں کی افزائش اور مضبوطی
:ساگودانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ ساگودانہ شفا یابی کے عمل کو بھی تیز بناتا ہے۔اس لیے ہر شخص کو ساگودانہ اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہیے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے
: ساگودانہ وٹامن کے،کیلشیئم اور آئرن سے بھر پور ہوتا ہے اور یہ اجزاء ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ اجزاء توانائی کی سطح میں اضافے کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔اسی وجہ سے ساگودانہ ایسے بچوں کو کھلانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جو بڑھنے کی ابتدائی عمر سے گزر رہے ہوں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
: ساگودانہ پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشرکوکنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ پورے جسم میں دورانِ خون کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
توانائی میں اضافہ
: اگر آپ خود کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے ساگودانہ ایک بہترین غذا ہے۔ساگودانہ میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میںا ضافے کا باعث بنتے ہیں۔ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایتے کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے۔
وزن میں اضافہ
:ساگودانہ میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کار بوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں۔اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں۔ساگو دانہ ایک ایسی بہترین غذاہے جس میں پائے جانے والے اجزاء آپ کو مناسب جسمانی وزن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پیدائشی نقائص سے بچائو
:اجزاء کی کمی اور غلط ادویات کا استعمال اکثر بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بن جاتا ہے۔ساگو دانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور وٹامن بی 6بچوں کی بہترین نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اسی وجہ سے ماہرین حاملہ خواتین کو ساگو دانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
نظامِ ہضم کی بہتر ی کے لیے
: ہم میں سے اکثر افراد کو نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ساگو دانہ آپ کو اپھارہ پن،قبض اور بد ہضمی سے بچاتا ہے۔اس کے علاوہ ساگو دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرا ر رکھتا ہے۔ساگو دانہ میں پایا جانے والا فائبر قبض کی بیماری سے بچائو کیحوالے سے جادو کا کام کرتا ہے۔قبض کی شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن انہیں ساگو دانہ کھلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔​
 

Back
Top