Ghazal Bohat wasooq, Dalilon ke sath karta hai

sahrish khan

sahrish khan

Star Pakistani
I Love Reading
11
 
Messages
6,924
Reaction score
14,147
Points
736
بہت وثوق ، دلیلوں کے ساتھ کرتا ہے
زباں دراز وہ آنکھوں سے بات کرتا ہے

زمانہ سر کو جھکائے ہے دو قدم پیچھے
وہ مڑ کے دیکھے گا جس کو وہ بات کرتا ہے

یہ رنگ، خوشبو بہاریں، برستے بھیگتے پل
اکیلا ایک وہ، ساروں کو مات کرتا ہے

یہ آنکھ ہاتھ بھی کم چور تو نہیں لیکن
یہ دل ہمیشہ بڑی واردات کرتا ہے

کسی کا خواب رہا بس کرم کی ایک نظر
کسی کے نام وہ کُل کائنات کرتا ہے

ہو داخلے کی اجازت نہ اُس کے سائے کو
دیارِ عشق میں جو ذات پات کرتا ہے

یہ کام اس کا نہیں ہار جائے جو ہمت
کوئی ہمی سا فنا سومنات کرتا ہے

مرے کہے کو برائی نہیں سمجھ لینا
حسن یہ عادتاً ہر اک سے ہاتھ کرتا ہے

سمجھ بھی لیجئے ابرک جہاں کی فطرت کو
یہ ایسوں ویسوں پہ کب التفات کرتا ہے

اتباف ابرک
 

Back
Top