Ghazal chand lamhon k liye tu ne maseehaye ki By Faraz

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
احمد فراز

چند لمحوں کے لئے توُ نے مسیحائی کی
پھر وہی میں ہُوں، وہی عمر ہے تنہائی کی

کِس پہ گُزری نہ شب ہجر قیامت کی طرح
فرق اتنا ہے، کہ ہم نے سخن آرائی کی

اپنی بانہوں میں سِمٹ آئی ہے وہ قوسِ قزح
لوگ تصوِیر ہی کھینچا کیے انگڑائی کی

غیرتِ عِشق بَجا، طعنۂ یاراں تسلِیم
بات کرتے ہیں مگر، سب اُسی ہرجائی کی

اُن کو بُھولے ہیں تو، کُچھ اور پریشاں ہیں فراز
اپنی دانست میں دل نے بڑی دانائی کی

 

Back
Top