Dinner Healthy Chicken Chicken Cutlets Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
چکن کٹلٹس

chicken cut.jpg

اجزاء: پکی ہوئی چکن2-1/2کپ،کٹی پیاز دو عدد،کٹا لہسن چار جوئے،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ 1/4چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،مکھن ایک کھانے کا چمچ،(وائٹ ساس کے لیے اجزاء)میدہ 1/4کپ،مکھن تین کھانے کے چمچ،دودھ ایک کپ،نمک ایک چائے کا چمچ،کالی مرچ ایک چٹکی،(دیگر اجزاء)تیل ڈیپ فرائنگ کے لیے،بریڈ کرمبز کوٹنگ کے لیے،انڈا ایک عدد
ترکیب: وائٹ ساس کے لیے مکھن پگھلا کر اس میں میدہ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر دھیمی آنچ پر سوتے کریں،پھر تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں اور وسک چلائیں۔ساس گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے ہٹا دیں۔فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے کٹی پیاز،کٹالہسن،چکن،نمک اور کالی مرچ اچھی طرح ملائیں۔اب وائٹ ساس میں چکن اور کٹا ہرا دھنیا ڈال کر کم از کم گھنٹہ بھر فریج میں ٹھنڈا کر لیں،پھر ٹھنڈا آمیزہ فریج سے نکال کر کٹلٹس بنائیں۔پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر میدے اور بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔کٹلٹس تیار ہو جائیں تو پھر سے فریج میں ٹھنڈے کریں۔اس کے بعد گرم تیل میں کٹلٹس شیلو فرائی کر کے کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔​
 

Back
Top