Dinner Chicken Chicken Kasturi Recipe in Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
chick.jpg


چکن کستوری

اجزاء:چکن(بغیر ہڈی)1/2کلو،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،مکھن پچاس گرام،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ ایک چائے کا چمچ،پستہ پائوڈر دو کھانے کے چمچ

ترکیب:چکن پر کالی مرچ،سفید مرچ،ادرک لہسن کا پیسٹ،کُٹی لال مرچ،بھنا زیرہ،پستہ پائوڈر، نمک، پسا گرم مصالحہ،لیموں کا رس اور مکھن لگا کر آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔اب ایک برتن میں تیل گرم کر کے چکن ڈالیں اور بیس منٹ پکنے دیں۔ چکن گل جائے تو پانی خشک کر کے اسے اوون پروف ٹرے میں ڈال کر چیڈر چیز ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے گرل اوون میں بیک کریں،چکن کستوری تیار ہے۔
 

Back
Top