COAS Gen Qamar Javed Bajwa chairs 229 Corps Commander Conference

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی ناکام بنا دیں گے: کور کمانڈرز کا عزم

corps.jpg

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک ماحول خصوصاً ملک کی اندرونی اور سرحدی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتی، ان کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق لے کر رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ردالفساد پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں ملکی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی، ملک دیرپا امن اور استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔​
 

@intelligent086
ماشاءاللہ
حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
پسند اور جواب کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
@intelligent086
وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
 
Back
Top