Ashaar Daily Intekhab of nazam, Ghazal, or shair November 2019

@Ellaf khan Thank you sister

آئنے سچے، نہ چہرے جھوٹے
زاویے، خود ہیں نظر کے، جھوٹے

ہم نے سمجھا انھیں، ایمانِ حیات
عذر، دنیا نے تراشے، جھوٹے

کھوج میں نکلے ہیں، سچائی کی
لے کے سینوں میں، عقیدے جھوٹے

کیا کروں، ذوقِ بصیرت تجھ کو
آنکھیں معصوم ہیں، جلوے جھوٹے

رائیگاں، حکمتِ خرد نہ گئی
سب کے ہاتھوں میں ہیں تیشے جھوٹے

سو بلا ٹال گیا، چپ رہنا
بولنے والے ہی ٹہرے جھوٹے

مغز کے نام، نہ کچھ پاؤ گے
کھوکلے ذہن ہیں، جذبے جھوٹے

جاں گسل ہے، یہ حقایق کا تضاد
سچے ہاتھوں میں، صحیفے جھوٹے

اب کسی بات میں، ابلاغ کہاں
لفظ و معنی کے وسیلے جھوٹے

محتسب کون یہاں ہو کس کا؟
ایک ہی صف میں ہیں، سچے جھوٹے

سچ کی تلخی کو بھلانا تھا فضا
لکھ گئے لوگ قصیدے جھوٹے


 

@Falak
@Recently Active Users

image%3A9345.png
 
@Ellaf khan


قدم اُٹھے تو گلی سے گلی نکلتی رہی
نظر دیے کی طرح چوکھٹوں پہ جلتی رہی

کچھ ایسی تیز نہ تھی اُس کے انتظار کی آنچ
یہ زندگی ہی مری برف تھی پگھلتی رہی

سروں کے پھول سرِ نوکِ نیزہ ہنستے رہے
یہ فصل سوکھی ہوئی ٹہنیوں پہ پھلتی رہی

ہتھیلیوں نے بچایا بہت چراغوں کو
مگر ہوا ہی عجب زاویے بدلتی رہی

دیارِ دل میں کبھی صبح کا گجر نہ بجا
بس ایک درد کی شب ساری عمر ڈھلتی رہی

میں اپنے وقت سے آگے نکل گیا ہوتا
مگر زمیں بھی مرے ساتھ ساتھ چلتی رہی


@Recently Active Users
 
@Falak
قدم اُٹھے تو گلی سے گلی نکلتی رہی
نظر دیے کی طرح چوکھٹوں پہ جلتی رہی

کچھ ایسی تیز نہ تھی اُس کے انتظار کی آنچ
یہ زندگی ہی مری برف تھی پگھلتی رہی

سروں کے پھول سرِ نوکِ نیزہ ہنستے رہے
یہ فصل سوکھی ہوئی ٹہنیوں پہ پھلتی رہی

ہتھیلیوں نے بچایا بہت چراغوں کو
مگر ہوا ہی عجب زاویے بدلتی رہی

دیارِ دل میں کبھی صبح کا گجر نہ بجا
بس ایک درد کی شب ساری عمر ڈھلتی رہی

میں اپنے وقت سے آگے نکل گیا ہوتا
مگر زمیں بھی مرے ساتھ ساتھ چلتی رہی
Bohat Khobsorat Ghazal hai har share mukamal ....:thumbs up::thumbs up:
 
Back
Top