Ashaar Daily Intekhab of nazam, Ghazal, or shair November 2019


ملیں پھر آ کے اسی موڑ پر دعا کرنا
کڑا ہے اب کے ہمارا سفر دعا کرنا

دیارِ خواب کی گلیوں کا جو بھی نقشہ ہو
مکینِ شہر نہ بدلیں نظر دعا کرنا

چراغ جاں پہ اس آندھی میں خیریت گزرے
کوئی امید نہیں ہے مگر دعا کرنا

تمہارے بعد مرے زخمِ نارسائی کو
نہ ہو نصیب کوئی چارہ گردعا کرنا

مسافتوں میں نہ آزار جی کو لگ جائے
مزاج داں نہ ملیں ہم سفر دعا کرنا

دکھوں کی دھوپ میں دامن کشا ملیں سائے
ہرے رہیں یہ طلب کے شجر دعا کرنا

نشاطِ قرب میں آئی ہے ایسی نیند مجھے
کھلے نہ آنکھ مری عمر بھر دعا کرنا

اعتبار ساجد


@Recently Active Users
 
095b00559f1d4d1d854eba8a0a0e67c2.jpg


@Recently Active Users
 
Back
Top