Falak
Super Star Pakistani
I Love Reading
15
- Messages
- 11,348
- Reaction score
- 19,975
- Points
- 1,236
دلیلوں سے جہاں ہر بات ہو گی
وہاں اس دل کی کیا اوقات ہو گی
کوئی اس دل سے اب پردہ اٹھا دے
وگرنہ طے ہے ہم کو مات ہو گی
مری آنکھوں میں رکھ دو لاکھ سورج
مرے اندر اندھیرا، رات ہو گی
سراسر زندگی نکلی مشقت
ہمارا وہم تھا سوغات ہو گی
ابھی سے نم در و دیوار ہیں یہ
تو کیا گزرے گی جب برسات ہو گی
چلے گا چال جب جب یہ زمانہ
نتیجہ طے ہے ہم کو مات ہو گی
جہاں ہر سوچ دل کے ہو گی تابع
وہاں ابرک تری کب بات ہو گی
@Recently Active Users
وہاں اس دل کی کیا اوقات ہو گی
کوئی اس دل سے اب پردہ اٹھا دے
وگرنہ طے ہے ہم کو مات ہو گی
مری آنکھوں میں رکھ دو لاکھ سورج
مرے اندر اندھیرا، رات ہو گی
سراسر زندگی نکلی مشقت
ہمارا وہم تھا سوغات ہو گی
ابھی سے نم در و دیوار ہیں یہ
تو کیا گزرے گی جب برسات ہو گی
چلے گا چال جب جب یہ زمانہ
نتیجہ طے ہے ہم کو مات ہو گی
جہاں ہر سوچ دل کے ہو گی تابع
وہاں ابرک تری کب بات ہو گی
@Recently Active Users