Headache Dard e Shaqiqa (Migraine) ke Asbab aur ilaj in Urdu

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,544
Reaction score
45,341
Points
3,711

اس وٹامن کی کمی سے درد شقیقہ جنم لے سکتا ہے

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دردِ شقیقہ عام سر درد سے مختلف ہوتا ہے اور اس کیفیت میں انسان کو قے اور متلی کی شکایت ہوتی ہے جب کہ روشنی اور شور بے حد چبھتا ہے۔

دردِ شقیقہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذہنی تناؤ، پریشانی اور نیند سے محرومی وغیرہ شامل ہیں۔

اس تکلیف سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ پین کلر (درد کی گولی) کا استعمال کرتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اس کیفیت میں آرام حاصل کرتے ہیں۔

dard e shaqeeqa.jpg

@Recently Active Users

لیکن اب حال ہی میں ایک نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دردِ شقیقہ جسم میں موجود مخصوص وٹامن کی کمی کی وجہ سے بھی جنم لیتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس مخصوص وٹامن کے حوالے سے بتانے والے ہیں جس کی کمی کی وجہ سے دردِ شقیقہ جنم لے سکتا ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی بھی دردِ شقیقہ کا سبب

حالیہ مطالعے کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی بشمول رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 بھی دردِ شقیقہ جنم لینے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

امریکا کے سنسناٹی چلڈرن اسپتال اینڈ میڈیکل سینٹر کی ہیڈ ایک میڈیسن فیلو سوزین ہیگلر کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے کے مطابق دردِ شقیقہ کے دورے کا تعلق وٹامن ڈی، رائیبوفلیون اور کوانزائم کیو 10 کی کمی سے ہوسکتا ہے۔

دردِ شقیقہ میں کیا کرنا چاہیے؟

دردِ شقیقہ میں درد کی گولی کے علاوہ گھریلو ٹوٹکے بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اگر آپ کو دردِ شقیقہ ہو تو آپ ان ٹوٹکوں کی مدد سے کافی حد تک آرام حاصل کرسکتے ہیں۔

تیل کا استعمال

tail se dard e shaqeeqa ka ilaj.jpg

@Recently Joined Users

لیونڈر آئل ذہنی تناؤ، بے چینی اور سر کے درد کے لیے بے حد موثر اور مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ادرک

adrak se dard e shaqeeqa ka ilaj.jpg


ادرک کی چائے اس تکلیف کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے۔

مساج

masaage se dard e shaqeeqa ka ilaj.jpg

@Users Love Reading

دردِ شقیقہ میں گردن اور کندھوں پر مساج کرنے سے کافی حد تک آرام ملتا ہے۔
 

@Veer جی
درد شقیقہ یا آدھا سیسی کی علامات اور گھریلو مجوزہ علاج کے متعلق خوب صورت اشتراک
 
Back
Top