Falak
Super Star Pakistani
I Love Reading
15
- Messages
- 11,349
- Reaction score
- 19,976
- Points
- 1,236
درد مندوں کی کمی بے حد ہوئی
عام ہر سو بے حسی بے حد ہوئی
لمحہ لمحہ اپنا لیتا ہے خراج
مشکل اب تو زندگی بے حد ہوئی
اور پھر، جیسے اندھیرا چھا گیا
ایک پَل کو روشنی بے حد ہوئی
آپ ہم کو اپنے اپنے سے لگے
آپ سے مل کر خوشی بے حد ہوئی
دوستی کل انتہا کی جن سے تھی
آج اُن سے دشمنی بے حد ہوئی
یہ برس اچھا نہیں گزرا نعیم
اِس برس خوں گشتگی بے حد ہوئی