Asad Rehman
Super Star Pakistani
16
- Messages
- 13,866
- Reaction score
- 33,100
- Points
- 1,451
دشت دل میں سراب تازہ ہیں
بجھ چکی آنکھ خواب تازہ ہیں
داستان شکست دل ہے وہی
ایک دو چار باب تازہ ہیں
کوئی موسم ہو دل گلستاں میں
آرزو کے گلاب تازہ ہیں
دوستی کی زباں ہوئی متروک
نفرتوں کے نصاب تازہ ہیں
آگہی کے ہماری آنکھوں پر
جس قدر ہیں عذاب تازہ ہیں
زخم در زخم دل کے کھاتے میں
دوستوں کے حساب تازہ ہیں
سر پہ بوڑھی زمین کے امجدؔ
اب کے یہ آفتاب تازہ ہیں
امجد اسلام امجد
بجھ چکی آنکھ خواب تازہ ہیں
داستان شکست دل ہے وہی
ایک دو چار باب تازہ ہیں
کوئی موسم ہو دل گلستاں میں
آرزو کے گلاب تازہ ہیں
دوستی کی زباں ہوئی متروک
نفرتوں کے نصاب تازہ ہیں
آگہی کے ہماری آنکھوں پر
جس قدر ہیں عذاب تازہ ہیں
زخم در زخم دل کے کھاتے میں
دوستوں کے حساب تازہ ہیں
سر پہ بوڑھی زمین کے امجدؔ
اب کے یہ آفتاب تازہ ہیں
امجد اسلام امجد