Sorrows Deeply saddened to hear of PIA Plane Crash in Karachi

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,986
Reaction score
15,963
Points
716
PIA-PlaneCrash.jpg


This is extremely saddening. May their Soul Rest In Peace!

پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

حادثے کی شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ پرواز نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اپنے مقررہ وقت پر کراچی پہنچ گئی تاہم لینڈنگ سے چند ہی لمحوں پہلے پرواز کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

طیارہ 2 بج کر 25 منٹ پر تباہ ہوا
طیارہ حادثے کی موصولہ فوٹیجز کے مطابق طیارے کو دو بج کر 25 منٹ 4 سیکنڈ پر حادثہ پیش آیا۔

دو خوش قسمت مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

حادثے میں معجزانہ طور پر دو مسافر زندہ بچ گئے جنہیں سول اسپتال کراچی اور دارالصحت اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف کے مطابق 25 سالہ جوان محمد زبیر اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود خود قسمتی سے زندہ بچے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کر دیا تھا۔

ظفر محمود کو دارالصحت اسپتال جبکہ محمد زبیر کو ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں رکھا گیا ہے اور ان دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود سے نجی اسپتال میں عیادت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الماس طاہر نامی خاتون جو سی ایم ایچ اسپتال میں داخل ہیں ان کے بارے میں گمان کیا جارہا تھا کہ وہ بھی طیارے میں سوار تھیں جو بچ گئیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ طیارے میں سوار نہیں تھیں بلکہ وہ ماڈل کالونی کی رہائشی ہیں جو طیارہ گرنے سے زخمی ہوئیں۔

بدقسمت طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان کا نام سجاد گل ہے اور عملے میں عثمان اعظم ، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، عاصمہ اور انعم مقصود شامل ہیں۔

EYockXDXQAA6U3Z.jpeg

@Recently Active Users
 
کراچی طیارہ حادثہ کی کہانی۔ عینی شاہدین کی زبانی

لاہور سے کراچی آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ائیربس 320 طیارہ ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند لمحات قبل ماڈل ٹاؤن کے علاقے جناح گارڈن کے رہائشی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جس میں 91 مسافر اورعملے کے 7 افراد سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے بائیں جانب جھکا، پہلے طیارے کی دُم زمین سے ٹکرائی جس سے طیارےکا زور ٹوٹ گیا، اگلے حصے کی نشستوں کو دھچکا کم لگا اورکئی مسافر محفوظ رہے۔

طیارہ رہائشی مکانات پر گرا جس کی وجہ سے گھروں اور گلی میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے آبادی کو بچانے کی کوشش کی لیکن طیارے میں آگ بھڑکنے کے بعد وہ آبادی پر جاگرا ۔

متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارکنوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جبکہ درجنوں مکانات کا نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہد کا کہناہے کہ لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں،درجنوں افراد زخمی ہیں جن زیادہ ترافراد جھلسے ہوئے ہیں،طیارے میں سوار دو افراد کے بچ جانے کی اطلاع ہے، جائے وقوع پرقیامت صغریٰ کا منظر ہے لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں فکرمند اورکسی معجزے کے منتظر ہیں،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔​
 

Back
Top