Ghazal Dekh Laina Ke Kissi Dukh Ki Kahani Tou Nahi !!

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,349
Reaction score
19,976
Points
1,236
دیکھ لینا کہ کسی دکھ کی کہانی تو نہیں
یہ جو آنسو ہیں کہیں اُس کی نشانی تو نہیں

جس طرح شہر سے نکلا ہوں میں بیمار تیرا
یہ اُجڑنا ہے کوئی نقل مکانی تو نہیں

جانتا ہوں کہ سرابوں پہ میں گھرا ہوں یارو
دوڑ پڑتا ہوں مگر پھر بھی کہ پانی تو نہیں

بچھ گئی ہے تیرے ماتم کو جو اب قسمت سے
ہم نے یہ صف دلِ صحرا سے اُٹھانی تو نہیں

اُس نے چاہا ہے مجھے اپنے خدا سے بڑھ کر
میں نے یہ بات زمانے کو بتانی تو نہیں

یہ جو ہر موڑ پہ آ ملتی ہے مجھ سے فرحت
بد نصبی بھی کہیں میری دِوانی تو نہیں

@Recently Active Users
 

Back
Top