Diet of famous Actresses By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
مشہور اداکاراؤں کی خوراک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر : نجف زہراتقوی

Diet.jpg

کہتے ہیں ’’جو دِکھتا ہے وہ بِکتا ہے‘‘آج کل کے دور میں اس کہاوت کو اگر انٹر نیٹ،سوشل میڈیا اور فلم یا ٹی وی انڈسٹری کی رو سے دیکھا جائے تو یہ بات سو فیصد سچ معلوم ہوتی ہے۔ شہرت اسی کو حاصل ہے جو زیادہ سے زیادہ نظر آتا ہے

،اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے بچے سپائڈر مین اور بیٹ مین بننے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔بات کی جائے خواتین کی تو وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ان کے لیے فیشن وہی ہے جو ٹی وی پر نظر آنے والی ماڈلز اور اداکارائوں نے اپنایا ہو۔خواتین ہو ں یا لڑکیاں سبھی ٹی وی پر نظر آنے والی ہیروئنز کی طرح ہی جوان ، خوبصورت اور سمارٹ بھی نظر آنا چاہتی ہیں۔اسی لیے ہم آج آپ کو درج ذیل مضمون میں ٹی وی کی مشہور خواتین کاطرزِ زندگی اور ان کی خوبصورتی کا راز بتا رہے ہیں۔یہ دن بھر میں کب اور کیا کھاتی ہیںاس حوالے سے آگاہی یقینا آپ کی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔
ہالی وڈ کی پسندیدہ ترین اداکارہ 50 سالہ ''جینیفر آنسٹن‘‘کو دیکھ کر آج بھی کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ وہ زندگی کی 50 بہاریں گزارنے کے باوجود 30سال سے زیادہ کی نظر نہیں آتیں ۔اتنے لمبے عرصے تک چہرے اور جسم پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہ ہونے میں یقینا جینیاتی عمل دخل بھی ہے،لیکن اس کے علاوہ جینیفر آنسٹن کا اپنی صحت اور خوراک کا خاص خیال رکھنا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔جینفر نے بتایا کہ امریکہ جیسے ملک میں رہتے ہوئے جہاں 80 فیصد لوگوں کے دن کا آغاز کافی سے ہوتا ہے ایسے میں اپنی خوراک میں تبدیلی لانا مشکل کام تھا، لیکن اپنی صحت کے لیے انہوں نے بھر پور کوشش کی اور ایک لمبے عرصے سے وہ اپنی صبح کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں شامل کر کے کرتی ہیں۔اس کے بعد 7 سے8 بجے کے درمیان ناشتہ کرتی ہیں جو انڈوں اور جو کے دلیے پر مشتمل ہوتا ہے۔ جینفیر کا کہنا تھا کہ یہ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔دوپہر کے کھانے اور دن بھر میں ان کی خوراک سبزیوں، پھلوں اور خالص غذائوں پر مشتمل ہوتی ہے۔اپنی غذا میں وہ اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ مچھلی کا استعمال لازمی کیا جائے۔رات کے کھانے میں وہ گھر کی پکی ہوئی ہلکی پھلکی غذا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔اس کے علاوہ دن بھر میں 3 سے4 لیٹر پانی پینا جینیفر کا معمول ہے۔ فٹنس کی شیدائی خواتین کو جینیفر کا پیغا م ہے کہ وہ اپنی غذا کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ روزانہ ورزش کرنے کو اپنا معمول بنائیں۔
بالی وڈ کی خوبصورت اور مشہور و معروف اداکارہ ''کرینہ کپور خان‘‘جنہیں نہ صرف ان کی خوبصورتی بلکہ فٹنس کے باعث بھی خواتین میں مقبولیت حاصل ہے،اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ان کی فٹنس سے متعلق مداحوں کی تعداد میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب انہوں نے ایک بچے کی ماں بننے کے بعد چند مہینوں میں ہی23 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس قدر تیزی سے وزن کم کرنے،جلد کی خوبصورتی قائم رکھنے،سمارٹ رہنے اور اپنی عمر سے کم نظر آنے کے بارے میں ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیںکہ میرا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہر گز نہیں ہوتا جن کے جسم پر اپنی مرضی کے مطابق کچھ بھی کھا لینے کے باوجود موٹاپا نہیں چڑھتا،زیادہ کیلوریز والی غذائیں میرے جسم پر ضرور اثر انداز ہوتی ہیںلہٰذا مجھے اپنی خوراک کے حوالے سے ہمیشہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ مجھے کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں۔دن بھر میں وہ کیا ، کب اور کتنا کھاتی ہیں،اس بارے میں بات کرتے ہوئے کرینہ کہتی ہیں کہ وہ صبح سویرے اٹھتے ہی سب سے پہلے نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر کے پیتی ہیں۔اس کے بعدسات بجے ناشتے میں وہ اپنے ہاں کی دیسی خوراک کو ترجیح دیتی ہیں ۔وہ کوشش کرتی ہیں کہ انڈوں کا استعمال ناشتے میں ضرور کیا جائے۔چند گھنٹوں بعد بارہ سے ایک بجے کے درمیان دوپہر کے کھانے میں وہ گھر کا بنا ہوا سادہ کھانا پسند کرتی ہیں۔دوپہر کے کھانے میں وہ دال،چاول،دہی اور سبزیوں کو ترجیح دیتی ہیں۔رات کاکھانا و ہ عموماً سات سے آٹھ بجے کے درمیان کھا لیتی ہیں اور اس میں ہلکا پھلکا چائنیز یا کھچڑی کھانا پسند کرتی ہیں۔کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے میں کبھی کبھار پیزا،برگر اور آلو کے چپس بھی کھا لیتی ہیں،لیکن ساتھ ہی اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ جن دنوں وہ زیادہ کیلوریز والی غذائوں کا استعمال کریں اس دن جم ضرور جائیں تا کہ جسم سے اضافی چربی خارج کی جا سکے۔خواتین کو تندرست اور سمارٹنس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ گھر کے سادہ اور صاف پکے ہوئے کھانے کو ترجیح دیں اور کوشش کریں کہ ہفتے میں 4 دن ورزش ضرور کریں۔
۔44سالہ بالی وڈ کی فٹنس کے لیے مشہور ماڈل و اداکارہ''شلیا شیٹھی''کو دیکھ کر کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ وہ زندگی کی چار دہائیاں گزار چکی ہیں۔ان کی جلد اور جسم آج بھی کسی27 یا 28سالہ لڑکی جیسا نظر آتا ہے۔ فٹنس اور جوان رہنے کی شیدائی خواتین ضرور جاننا چاہیں گی کہ آخر شلپا کے پاس وہ کون سی جادو کی چھڑی ہے جو ان کی عمر کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ شلپا اپنی زندگی میں یوگا کو بے احد اہمیت دیتی ہیں جو ان کی تندرستی کا سب سے بڑا راز ہے۔اس کے علاوہ وہ دن بھر میں کیا اور کب کھاتی ہیں۔ اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ وہ صبح سویرے اٹھتے ہی اپنے اندرونی نظام کی صفائی کے لیے نیم گرم پانی پیتی ہیں۔اس کے بعد وہ دو ٹیبل سپون ناریل کا تیل منہ میں لے کر اسے سات سے آٹھ منٹ تک منہ میں کُلی کرنے کے انداز میں گھماتی ہیں۔اس کے بعد وہ صبح ہی یوگا کرنے کے لیے وقت نکالتی ہیں۔شلپا کا کہنا تھا کہ یوں تو اپنے روز مرہ کے معمولات کے مطابق آپ دن میں کسی بھی ایسے وقت جب جسم میں توانائی محسوس کریں اور آپ کا معدہ خالی ہو، یوگا کر سکتی ہیں ۔ صبح سویرے ورزش کرنے کے فوائد سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد وہ آٹھ سے ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان ناشتہ کر لیتی ہیں۔ان کے ناشتے میں فائبر پر مشتمل غذائیں شامل ہوتی ہیں مثلاًجو کا دلیہ، خشک میوہ جات اور اس میں کچھ پھل مثلاًکیلا، بلیو بیریز اور سیب و غیرہ شامل کر کے کھانا پسند کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ناشتے میں ایسی غذائیں کھانا پسند کرتی ہیں جنہیں پکایا نہ گیا ہو اور انہیں قدرتی حالت میں ہی کھایا جا سکے۔شلپا کوشش کرتی ہیں کہ جن کھانوں کو میٹھا کرنے کی ضرورت ہو ان میں چینی کی بجائے شکر یا شہد کا استعمال کر لیا جائے۔ بارہ سے ایک بجے کے درمیان دوپہر کا کھانا کھاتی ہیں۔ جس میں چاول،گوشت یا مچھلی کا سالن اور ساتھ سبزیوں کا سلاد کھانا پسند کرتی ہیں۔سلاد میں وہ بغیر چھلکا اُتارے کھیرا اور گاجر کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایسی خواتین جو دیسی گھی یا مکھن کو موٹاپے کی وجہ سمجھ کر کھانے سے اجتناب کرتی ہیں ان کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے شلپا کا کہنا تھا کہ وہ دوپہر کے کھانے میں چاہے کچھ بھی کھائیں اس میں ایک چمچ دیسی گھی ضرور شامل کرتی ہیں،کیونکہ یہ آپ کی جسمانی ضروریات پوری کرنے اور تندرست رہنے کے لیے بے حد ضروری ہے،اور اس کا استعمال جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان وہ ایک سینڈوچ یا دو انڈے کھا لیتی ہیںا ور رات میں سوپ کے پیالے کے ساتھ کچھ بھی ہلکا پھلکا گھر کا پکا ہوا کھانا پسند کرتی ہیں۔
دوپہر کے کھانے میں چاہے کچھ بھی کھائیں اس میں ایک چمچ دیسی گھی ضرور شامل کریں



 

@intelligent086
گوشت کھانے کا کوئی زکر نہیں
بہت عمدہ
شیئر کرنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
یہی فرق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پسند اور رائے کا شکریہ
 
Back
Top