Ghazal Din hua aur roshani hee nahi by Sehar

دِن ہُوا اور روشنی ہی نہیں
چاند نکلا تو چاندنی ہی نہیں

بیچ جنگل میں راہ بھُولی تھی
لَوٹ کر گھر کبھی گئی ہی نہیں

حال اور ماضی ایک جیسے ہیں
وقت سے میری دوستی ہی نہیں

میری آنکھوں کو لے اُڑا بادل
ایسی بارش ہوئی،تھمی ہی نہیں

بے سہارا تھکن ہے اور مَیں ہُوں
منزلِ عشق تک چلی ہی نہیں

کچھ ستاروں نے خودکشی کر لی
کچھ ستاروں میں سانس تھی ہی نہیں

یہ سحٓر! آئینے میں کون ہے اب
میری صُورت مجھے ملی ہی نہیں
waaaahhhhhhhhhh bal k Aaaahhhhhhhhhhhhhhhhh:(:confused:
 
رات اندھیری دور سویرا
برباد ہے دل میرا ۔ ۔ ۔

آنا بھی چاہیں آ نہ سکیں ہم
کوئی نہیں آسرا
کھوئی ہے منزل رستہ ہے مشکل
چاند بھی آج چھپا ۔ ۔ ۔
رات اندھیری دور سویرا

آہ بھی روئے راہ بھی روئے
سوجھے نہ بات کوئی
تھوڑی عمر ہے سونا سفر ہے
دیگا نہ ساتھ کوئی ۔ ۔ ۔
رات اندھیری دور سویرا
 
Back
Top