Do we really need to rush to markets for Eid shopping?

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,986
Reaction score
15,963
Points
716
حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے باعث کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی دکانیں بھی کھل گئی ہیں اور اب جب کہ عید الفطر قریب ہے اور دو مہینے کے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو عید کی تیاری کا یہ نادر موقع ملا ہے اس وجہ سے پوری قوم صبح آٹھ بجے سے ہی سڑکوں پر نظر آ رہی ہے اور بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے۔

Eid ul fitr shopping rush in markets in Pakistan


اگرچہ ان حالات میں خریداری کے لیے آنے والوں اور دکانیں کھولنے والے دکانداروں نے پہلے ہی مکمل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں مگر اس کے باوجود نہ تو سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی ماسک وغیرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہاتھوں کو جراثیم سے بچانے کا تو تصور بھی کرنا محال نظر آرہا ہے۔ دوکاندار حضرات سے لے کر خریدار تک کسی کو ایسی کسی بات کی پرواہ نظر نہیں آرہی۔ ہم جیسے لوگ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر لکھ لکھ تھک گئے۔ ہاتھوں کو بار بار دھونے اور چہرے کو بار بار چھونے سے روکنے کے ہزار جتن کرلئے۔ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی تلقین کرتے کرتے منہ دکھ گئے مگر یہ عوام ایک کان سے سن کے دوسرے سے باآسانی نکال دیتی ہے۔ نصیحتیں کرنے والوں کا منہ چڑا دیتی ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مجموعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 800 سے زائد جاں بحق ہوچکے۔ ہمارے وزیراعظم کو قوم کے بھوکے مرنے کی فکر لگی ہے اور عوام بازاروں میں بھڑ بکریوں کے آزاد ریوڑ کی مانند بھاگی چلی جارہی ہے۔ عید شاپنگ کے شور میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔

Covid-19 in Pakistan Statistics and Daily Updates


ایسے میں کوئی کسی سے کیا کہے؟ کون رکے گا کون سنے گا کون سمجھے گا؟ پھر بھی سوال کرنے میں کیا جاتا ہے؟ سوال یہ ہے کیا واقعی عید کی شاپنگ اتنی ضروری ہے کہ اس کیلئے سب کچھ داؤ پر لگایا جا سکتا ہے؟ کیا عید کی شاپنگ کے بغیر عید نہ ہوگی؟ عید کا چاند نہ چڑھے گا؟ عید کی نماز نہ ہوگی؟ ایک ایسے سخت آزمائش کے وقت میں جب سیکڑوں لوگ مر چکے ہیں، ہزاروں ہسپتال میں پڑے ہیں، بےموسمی بارشوں سے فصلیں خراب ہورہی ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث لاکھوں بےروزگار ہوگئے، غربت و افلاس گھر گھر دستک دے رہی ہے۔۔۔ مگر پھر بھی ہم احتیاط کرنے کو تیار نہیں۔ اپنا نہیں تو اپنے پاس کے لوگوں کا سوچیئے۔ آدھا پاکستان ارطغرل غازی دیکھ رہا ہے اور باقی آدھا پاکستان بازاروں میں گھمسان کی شاپنگ لڑ رہا ہے۔ ہوش کے ناخن لیں اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے اور پھر سے لاک ڈاؤن سخت کرنا پڑجائے۔​
 

 
@Mem00na, ابھی تو ہم نے کورونا وائرس پر کونٹیسٹ نہیں رکھا، شروع کرتے کرتے رہ گئے۔ بس اس لئے کہ لوگ ہم سے بےزار نہ ہوجائیں کہ اب کورونا پر کونٹیسٹ بھی رکھ دیا 😆
@intelligent086
بمقابلہ
@intelligent086
😂😂😂
 
sir ko ham ne contest se rest dena tha ;)
@intelligent086
لگتا ہے زیادہ آرام میں ہیں کوئی جواب نہیں آئے نئے تھریڈ لگائے ادھر سحری کا وقت ہوا وہ گئے اصل میں ہمارا رولا رپا غیر حاضر ہے اس نے جواب لے لینا تھا
 
Back
Top