Dry Skin ki munasibat se makeup By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
خشک جلد کی مناسبت سے میک اپ

Khawateen.jpg

گرمیوں میں تو ہم پانی کا مناسب استعمال کر لیتے ہیں، لیکن جوں جوں موسم بدلنے لگتا ہے پیاس کم لگنے لگتی ہے،اور پانی کی کمی کی وجہ سے جلد پھیکی،خشک اور روکھی ہو جاتی ہے۔ ایسے میں اکثر خشک جلد پر میک اپ کرنا اور ٹھہرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس حوالے سے ہمارے پاس آپ کے لیے چند خصوصی ٹپس موجود ہیں جن پر عمل کر کے آپ خشک جلد پر بھی مناسب میک اپ کر سکتی ہیں۔
خشک جلد والی خواتین کو گلوسی میک اپ لُک رکھنی چاہیے۔ انہیں چاہیے کہ ہر ڈیڑھ مہینے بعد اینٹی ایجنگ فیشل ضرور کروائیں،باقاعدہ فیشل سے بھی جلد پر خشکی کوکنٹرول کیا جا سکتا ہے۔فیشل کروانے کے ایک ہفتے تک چہرے پر کاسمیٹکس کا استعمال نہ کریں، کیونکہ اس سے چہرے پر وائٹ ہیڈز بن جاتے ہیں۔اس کے علاوہ فیشل کروانے کے بعد اپنی جلد کی نوعیت کے مطابق سن بلاک کا استعمال لازمی کریں۔
میک اپ بیس کے لیے خشک جلد پر’’ٹی وی سٹک‘‘اور بی بی سٹک بہت موزوں سمجھی جاتی ہے۔جبکہ آئلی جلد والی خواتین کو ان کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
بدلتے موسم میں خشکی کی وجہ سے ہونٹ بہت خراب ہو جاتے ہیں،اس لیے سردیوں میں ہمیشہ ڈارک اور گلوسی لپ سٹک استعمال کریں۔ویسے تو میٹ لپ سٹک کا استعمال گرمیوں میں موزوں سمجھا جاتا ہے،لیکن آپ بدلتے موسم اور سردیوں میں ابھی اسے استعمال کرنا چاہتی ہیں تو میٹ لپ سٹک کے ساتھ لپ بام مکس کر کے لگائیں اس سے ہونٹ خشک نہیں ہو ں گے اور لپ سٹک فریش دکھائی دے گی۔جن خواتین کے ہونٹ خشکی کی وجہ سے پھٹتے ہیں وہ کوشش کریں کہ لپ بام ہر وقت لگائیں۔ بدلتے موسم میں عام طور پر آنکھوں کی جلد پر بھی بے حد خشکی آ جاتی ہے۔ اس صورت میںآئی میک اپ کرتے ہوئے لیکوئیڈ کنسیلر کا استعمال کریں۔
کوشش کریں کہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تا کہ آپ کی جلد نرم اور ترو تازہ دکھائی دے۔اس کے علاوہ خشک جلد سے نجات پانے کے لیے عرقِ گلاب کا استعمال بھی بہترین ہے۔سپرے کرنے کے بعد چہرے کو خشک نہ کریں اور جلد میں جذب ہونے دیں۔
خشک جلد کے لیے گھریلو ٹوٹکے: ۔گلیسرین،عرقِ گلاب اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر کسی بوتل میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں ،پائوں اور چہرے کا مساج کریں۔
ململ کے کپڑے میں برف کے ٹکڑے لپیٹ کر فریز کر لیں،اور میک اپ کرنے سے کچھ دیر پہلے چہرے پر آہستہ آہستہ لگائیں کچھ دیر تک یہ عمل کریں جب جلد ٹھنڈی ہو نے لگے تو میک اپ کرلیں۔
دو چمچ بالائی،ایک چمچ شہد اور چار قطرے لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں تو جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔
بدلتے اور قدرے سرد موسم میں سموکی میک اپ زیادہ پسند کیا جاتا ہے، لپ سٹک میں ریڈ اور میرون ان رہیں گے اور آئی میک اپ کے لیے پنک اور پرپل شیڈ ز فیشن کا حصہ ہوں گے،یاد رکھیں خواہ آپ کی آنکھوں کا رنگ ہلکا ہو یا گہرا ہمیشہ لائٹ آئی شیڈ ز کا ہی استعمال کریں۔​
 

Back
Top