Election Results by Smartphone

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,543
Reaction score
45,340
Points
3,711
پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

mobile election results.jpg


اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کے دوران پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے۔اس سلسلے میں نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے آج سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔
 
Back
Top