Flying fox, Fruit bat 🦊🦇

Arian

Arian

Well-Known Pakistani
5
 
Messages
631
Reaction score
1,257
Points
176
ساتھیوں کا کتنا پتہ ہے
(اڑنے والی لومڑی/چمگادڑ) 🦇🦇🦇

پاکستان میں پاٸی جانی والی چمگاڈروں کی ایک بڑی قسم جسے پاکستان سمیت پوری دنیا میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے، ان میں نمایا نام اڑنے والی لومڑی ، پھل کھانے والے چمگاڈر یا بڑی چمگاڈر ہیں۔
ان چمگاڈروں کا لومڑی کے خاندان سے دور دور کا کوٸی تعلق نہیں ہے، انکے منہ کی بناوٹ قدرتی طور پر لومڑی سے ملتی جلتی ہے، کان بڑے ہوتے ہیں اسی وجہ سے اڑنے والی لومڑی کہا جاتا ہے۔
یہ چمگاڈریں صرف پھلوں کو شوق سے کھاتی ہیں انکے پسندیدہ پھل، انجیر، کھجور، آم اور کیلے ہیں مگر یہ مختلف اقسام کے دوسرے پھل بھی کھاتی ہیں، اور پھولوں کا رس بھی چوستی ہیں۔
ان چمگاڈرں کا جسمانی ساٸز دنیا میں پاٸے جانے والے دوسرے چمگاڈروں سے بڑا ہوتا ہے اسی وجہ سے انکو بڑی چمگاڈر کہا جاتا ہے۔
یہ ایشیا، افریقہ، یورپ، اور آسٹریلیا کے گھنے جنگلوں میں پاٸی جاتی ہیں۔ پوری دنیا میں ان پھل کھانے والے چمگاڈروں کی 166 اقسام موجود ہیں۔
یہ ممالیہ جانور ہیں یعنی یہ چمگاڈریں بچوں کو جنم دیتی ہیں اور انکو اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ممالیہ جانوروں میں صرف یہ چمگاڈر ہی اڑنے کے قابل ہیں۔
مادہ چمگاڈر ایک وقت میں عموماً ایک بچے کو ہی جنم دیتی ہے بچہ جوان ہونے تک ماں کے ساتھ چپکا رہتا،اور مادہ چمگاڈر بچے کو ساتھ لے کر ہی اڑتی ہے۔
یہ گھنے پھلوں والے جنگلوں یا باغوں میں عموماً نظر آتی ہیں۔
یہ ہمیشہ ہزاروں کی تعداد میں ایک جگہ پہ رہتی ہیں۔
ان چمگاڈروں کے قدرتی طور پر شکاری ، سانپ، جنگلی بلیاں اور باز ہوتے ہیں۔
یہ ماحول دوست ہوتی ہیں مختلف پودوں کی افزاٸش میں اہم کردار کرتی ہیں 🌸
 

@Arian
اوئے یہ کیا کیا
عمدہ معلومات
یہ تحقیق تیرے ہتھے کہاں لگ گئی
 
Back
Top