Nazm Generation Gap - Kaalay badal barsay

I

I me myself

New Member
3
 
Messages
36
Reaction score
50
Points
71
کالے بادل برسے
برسے زور شور سے
بھیگی گھاس بھیگے پودے 🌿
پانی کا تالاب بھرا تھا
آو بچو ناو بنایئں
پانی میں تیرایئں
یہ ناو تری وہ ناو میری 🏵
یہ تنکا ملاح ھو گا
ملاح گاتا جاے
وہ جیتا جو پہلے پہنچا ۔۔ وہ جیتا جو پہلے پہنچا
۔۔۔۔۔ مگر بچوں نے کچھ نہ سنا
کان دھرا نہ انکھ ا ٹھائی
بات تو سنو پیارے بچو
دور وھاں اک جنگل ھو گا
اونچے پیٹر کے گھونسلے سے 🐦
چڑیا کا بچہ اکیلا
ماں کی راہ تکتا ھو گا
ٹارزن جمپ لگاے گا منکو کو بلاے گا
" پلیز پلیز بور نہ کریں
ھم بزی ھیں شور نہ کریں "
موبائل سے نظر یں ھٹا کر
برامان کر ٹونی بولا ۔۔نونی بولی
ٹونی نونی بات سنو بھئی
سمجھو میں بھی دوست تمھاری
بیسٹی اور پکی یار ی 🎈
او مل کر کھیلتے ھیں
" اچھا ۔۔۔ کیا اپ کو اتا ھے ؟
وار مشن ؟ ڈاینو وار ؟
کیمنل کیس ؟ ڈریگن فلائی ؟
سپیس مین سٹودیو ؟
سن کے میں ھو نق ھوئی
ھنسی سے وہ لوٹ پوٹ ھوے 🤓

ھنسی کی اواز سن کر
بارش بادل ناو جنگل
ڈر کے مارے سہم گئے تھے ۔۔ ایسے چھپے تھے پھر نہ ملے تھے 🌾

دردانہ نوشین خان کی نظم​
 
@I me myself
یہ بچے تو بڑے ہو کر بچپن بھی نہیں مانگیں گے
اچھا انتخاب ہے
 

Back
Top