Germany: Shooting in Rot am See, six killed

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
جرمنی: مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 6 افراد ہلاک کر دیئے
Gemny.jpg

یورپی یونین کے بڑے ملک جرمنی میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اے پی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے حوالے دے کر کہا ہے کہ روٹ ایم سی قصبے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

آلن پولیس کا کہنا تھا کہ جمعہ کی دوپہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں چند افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کی۔

آلن پولیس کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ ایک شخص نے کی اور اس کا کوئی ساتھی مفررو نہیں ہے۔

ترجمان ہولگر بینَرٹ نے جرمن نشریاتی ادارے این ٹی وی کو بتایا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح شخص اور ایک یا اس سے زائد متاثرین ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
 

Back
Top