Adabi Mazameen Ghalat likhe Jane wale urdu ke alfaaz

Maria-Noor

Maria-Noor

New Member
I Love Reading
Invalid Email
11
 
Messages
6,575
Reaction score
11,925
Points
731
غلط لکھے جانے والے اردو کے الفاظ
اردو زبان میں متعدد زبانوں کے الفاظ مروج ہیں جن کی صوتیات خاصی متنوع ہیں۔ اس کے حروف تہجی میں ملتی جلتی آوازوں والے حروف بھی شامل ہیں۔ اگر پوری طرح شناسائی نہ ہو اور چھان بین نہ کی گئی ہو تو الفاظ لکھتے وقت غلطی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
جن الفاظ میں ’ز‘ یا ’ذ‘ کا استعمال ہوتا ہے، اکثر لوگ وہ الفاظ لکھتے وقت غلطی کر جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر لفظ ’کاغذ۔‘ اس لفظ میں اکثر اوقات لوگ ’ذ‘ کی جگہ ’ز‘ لگا دیتے ہیں۔ اس سے لفظ بولنے میں فرق کاپتہ نہیں چلتا لیکن لکھنے میں غلطی ہوجاتی ہے اور لفظ کا طرز بدل جاتا ہے۔
ایک اورمثال ’نذر‘ اور ’نظر‘ کی ہے۔ یہ دو مختلف الفاظ ہیں اور ان کے معنی بھی مختلف ہیں۔ لیکن اکثر لوگ جو الفاظ کی صحیح شناسائی نہیں رکھتے وہ ان دو لفظوں میں غلطی کر جاتے ہیں۔ اور لکھتے ہوئے کوئی غلط لفظ لگا کر جملے کے معنی ہی تبدیل کر جاتے ہیں۔
لفظ ’بالکل‘ بھی اسی طرح کاایک لفظ ہے جس کو اکثر لوگ غلط لکھ دیتے ہیں۔ اس لفظ میں ب کے بعد الف لکھا جاتا ہے لیکن پڑھتے یا بولتے وقت الف کی آواز نہیں پڑھی جاتی۔ اسی لیے اکثر لوگ ’ بالکل ‘ کو ’بلکل‘ لکھ دیتے ہیں جو غلط ہے۔
اسی طرح سے لفظ بین الاقوامی ہے۔ یہاں بیچ والا الف اکثر حذف ہو جاتا ہے اور یہ لفظ بین القوامی دیکھنے میں آتا ہے جو غلط ہے۔
ذیل میں ایک فہرست دی گئی ہے جس میں غلط اور صحیح الفاظ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

غلط الفاظ
صحیح الفاظ
اژدہام
ازدحام
حامی بھرنا
ہامی بھرنا
مواقعوں
مواقع یا موقعوں
منگل وار کے دن
منگل کے دن
یہ بات واضع کرو
یہ بات واضح کرو
حساب بے باک کرو
حساب بےباق کرو
رقیق حملہ
رکیک
سیب کا مربع
سیب کا مربّہ
حلال احمر
ہلال احمر
نکتۂ نظر
نقطۂ نظر
اہم نقطہ
اہم نکتہ​
ان کے علاوہ جملوں میں تذکیر و تانیث یعنی مذکر مؤنث کی غلطیاں بھی بہت عام ہیں۔ مثال کے طور پر:
پر:

غلط جملے
صحیح جملے
1 ایسا موقعہ پھر نہیں ملے گا۔
ایسا موقع پھر نہیں ملے گا۔
2 ٓآپ کا مزاج کیسا ہے؟
ٓپ کے مزاج کیسے ہیں؟
3 ہجوم نعرے لگا رہے ہیں۔
ہجوم نعرے لگا رہا ہے۔
4 ٓآج کی اخبار آ گئی۔
آج کا اخبار آ گیا۔
5 عوام جمہوریت چاہتی ہے۔
عوام جمہوریت چاہتے ہیں۔
6 اس لفظ کی معنی کیا ہے؟
اس لفظ کے معنی کیا ہیں؟
7 آٓپ کیا کہتے ہو؟
ٓپ کیا کہتے ہیں؟
8 انھوں نے کہا کے
انھوں نے کہا کہ
9 مذید کیا کہتے ہیں؟
مزید کیا کہتے ہیں؟
10 ساری چیزیں اکھٹی کر لو
ساری چیزیں اکٹھی کر لو
11 میں نے کہا تھا نہ کہ مت جانا
میں نے کہا تھا نا کہ مت جانا
12 نا خدا ہی ملا نا وصالِ صنم
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم
13 دوکان سے سامان لے آؤ۔
دکان سے سامان لے آؤ۔
14 قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں۔
قیمتیں روزبروز بڑھ رہی ہیں۔​
 
جن الفاظ میں ’ز‘ یا ’ذ‘ کا استعمال ہوتا ہے، اکثر لوگ وہ الفاظ لکھتے وقت غلطی کر جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر لفظ ’کاغذ۔‘ اس لفظ میں اکثر اوقات لوگ ’ذ‘ کی جگہ ’ز‘ لگا دیتے ہیں
اکثر ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
ایک اورمثال ’نذر‘ اور ’نظر‘ کی ہے۔ یہ دو مختلف الفاظ ہیں اور ان کے معنی بھی مختلف ہیں۔ لیکن اکثر لوگ جو الفاظ کی صحیح شناسائی نہیں رکھتے وہ ان دو لفظوں میں غلطی کر جاتے ہیں۔ اور لکھتے ہوئے کوئی غلط لفظ لگا کر جملے کے معنی ہی تبدیل کر جاتے ہیں۔
نذر ونیاز اور نظر بھر کے دیکھنا

دریاؤں کی نذر ہوئے
دھیرے دھیرے سب تیراک

ان پہ قربان ہر خوشی کر دی
زندگی نذر زندگی کر دی
--------
اک بار اور دیکھ کر آزاد کر دے مجھے محسن
کہ میں آج بھی تیری پہلی نظر کی قید میں ہوں​
 
لفظ ’بالکل‘ بھی اسی طرح کاایک لفظ ہے جس کو اکثر لوگ غلط لکھ دیتے ہیں۔ اس لفظ میں ب کے بعد الف لکھا جاتا ہے لیکن پڑھتے یا بولتے وقت الف کی آواز نہیں پڑھی جاتی۔ اسی لیے اکثر لوگ ’ بالکل ‘ کو ’بلکل‘ لکھ دیتے ہیں جو غلط ہے۔
یہ تیری بڑی غلطی بالکل صحیح​
 
اسی طرح سے لفظ بین الاقوامی ہے۔ یہاں بیچ والا الف اکثر حذف ہو جاتا ہے اور یہ لفظ بین القوامی دیکھنے میں آتا ہے جو غلط ہے۔
ذیل میں ایک فہرست دی گئی ہے جس میں غلط اور صحیح الفاظ کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

loadWebfont('font1574337504');

بین الاقوامی
درست
 
Back
Top