Government secretly increased the Taxes on Petroleum products

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,543
Reaction score
45,341
Points
3,711
حکومت پاکستان نے چپکے سے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزبڑھا دیے اور 35.73 روپے میں خرید کر فی لٹر پٹرول 81.58 روپے میں بیچا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک لٹر پٹرول پر45 روپے 85 پیسے ٹیکس، لیوی، ڈیوٹیزعائد کردیں جس کے بعد تمام ٹیکسز شامل کرکے صارفین کو فی لٹر پٹرول 81.58روپے میں فروخت کیا جارہاہے ۔ اسی طرح چینل کو حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر49 روپے 11 پیسےفی لٹرٹیکس،لیوی اورڈیوٹیزعائد ہے ۔

petrol-620x330.jpg


یادرہے کہ گزشتہ روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لٹر تک کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے، 26 ماہ بعد پٹرول کی قیمت 90 روپے لٹر سے نیچے آ گئی۔یہ قیمتیں مزید نیچے آسکتی تھیں لیکن ٹیکسز کی شرح بڑھا دی گئی ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 47 روپے 44 پیسے میں دستیاب ہے۔
 
Back
Top