1. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    لاہور: اسحاق ڈار کا گھر پناہ گاہ میں تبدیل

    ishaqdar.
    پنجاب حکومت نے کمروں میں بیڈ لگوا دیئے

    گلبرگ لاہور میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نےحکم امتناع جاری کرتے ہوئے نیلامی روک دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایچ بلاک گلبرگ میں واقع جائیداد ہاؤس نمبر 7 کی نیلامی کا عدالتی حکم امتناعی آنے کے بعد نیا موڑ آ گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے چار کنال سترہ مرلہ کے ہجویری ہاؤس کو پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون ذیشان نصراللہ رانجھا نے ہجویری ہاؤس کے بارہ کمروں میں غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے بیڈ لگوا دیئے ہیں۔

    ۔12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ پچاس لاکھ روپے مقرر تھی۔ 28 جنوری کو ہجویری ہاؤس کی نیلامی کی بولی میں کسی ایک شہری نے حصہ نہیں لیا تھا۔

    اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خوش کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ بنا دیا۔​
     
    Tags:
    Maria-Noor likes this.
  2. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

  3. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    intelligent086 likes this.
  4. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا؟
     
    Maria-Noor likes this.
  5. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    @intelligent086
    آگے کیا ہونا ہے واپسی پر ان کا مال ان کو مل جائے گا
     
    intelligent086 likes this.
  6. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    Maria-Noor likes this.
  7. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    @intelligent086
    میاں برادران کے ساتھ یہی کچھ ہوا تھا ان کو ماڈل ٹاؤن والے گھر واپس مل گئے تھے
    :laugh: جاتی امرا کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیں
     
    intelligent086 likes this.
  8. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    حکومت پہلے ہی اس بات پر غور کر رہی ہے
     
    Maria-Noor likes this.
  9. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    @intelligent086
    پہلے سنا تھا نواز شریف کا گھر زہنی معزور بچوں کا ادارہ بنا دیا گیا تھا
     
    intelligent086 likes this.
  10. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    یہی کچھ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Maria-Noor likes this.
Loading...