Sad Poetry Haal uska tere chehre pe likha lagta hai

M

Maria Hussain J

Well-Known Pakistani
4
 
Messages
140
Reaction score
244
Points
116
حال اس کا تیرے چہرے پہ لکھا لگتا ہے
وہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے

یوں تو ہر چیز سلامت ہے میری دنیا میں
ایک تعلق ہے جو ٹوٹا ہوا لگتا ہے

میں نے سوچا تھا کہ آباد ہوں اک شہر میں ، میں
یہاں تو ہر شخص کا انداز جدا لگتا ہے

مدتیں بیت گئیں طے نہ ہوئی منزلِ شوق
ایک عالم میرے رستے میں پڑا لگتا ہے

اے میرے جذبۂ دوراںمجھ میں کشش ہے اِتنی
جو خطا ہوتا ہے وہ تیر بھی آ لگتا ہے

جانے کون سی پستی میں گرا ہوں شہزاد
سورج بھی اس قدر دور ہے کہ دیا لگتا ہے
 

@Maria Hussain J
اے میرے جذبۂ دوراں مجھ میں کشش ہے اِتنی
جو خطا ہوتا ہے وہ تیر بھی آ لگتا ہے
بہت عمدہ انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
 
Thank you all for appreciation @Veer @intelligent086 @Maria-Noor @Falak
 
@Maria Hussain J
میری ہمنام لمبے عرصے کے بعد آمد ہوئی ہے
 
Back
Top