Ghazal Halaat ki Qabron k Kutbey bhi Parrha Kar

Angelaa

Angelaa

Popular Pakistani
6
 
Messages
2,471
Reaction score
4,080
Points
276
94258741_2987642561313876_331567755809521664_n.jpg

اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے کتبے بھی پڑھا کر😓


کیا جانیے کیوں تیز ہَوا سوچ میں گم ہے؟
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر😞😓


اُس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرےسامنے آ کر😶


اب دستکیں دے گا تو کہاں اے غم احباب!
میں نے کہا تھا کہ مرے دل میں رہا کر😷


ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کردے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر😞


وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر😒


برہم نہ ہو کم فہمی کو تہ نظراں پر
😑اے قامتِ فن اپنی بلندی کا گلا کر


اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے؟
تو حلقہء یاراں میں بھی محتاط رہا کر😓


میں مر بھی چکا ، مل بھی موجِ ہوا میں
اب ریت کے سینے پہ مرا نام لکھا کر😏


پہلا سا کہاں ہے اب مری رفتار کا عالم
اے گردش دوراں ذرا تھم تھم کے چلا کر😔


اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسن
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر😕
 

Back
Top