Kids Stories Hikayat e Saadi (R.A) - Buraii Ki Taqleed

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
7,046
12,848
981
حکایت سعدیؒ ...... برائی کی تقلید

saadii.jpg


کہتے ہیں کہ ایران کا مشہور بادشاہ نوشیرواں، جو اپنے عدل و انصاف کے باعث نوشیروان عادل کہلاتا تھا، ایک بار شکار کے لیے گیا۔ شکار گاہ میں اس کے لیے کباب تیار کیے جار ہے تھے کہ اتفاق سے نمک ختم ہو گیا۔ شاہی باورچی نے ایک غلام سے کہا کہ قریب کی بستی میں جاؤ اور وہاں سے نمک لے آؤ۔

بادشاہ نے یہ بات سن لی۔ اس نے غلام کو قریب بلایا اور اسے تاکید کی کہ قیمت ادا کیے بغیر نمک ہر گز نہ لانا۔ غلام بولا، حضور والا! ایک ذرا سے نمک کی کیا بات ہے۔ کسی سے مفت لے لوں گا تو کیا فرق پڑے گا۔

نوشیرواں نے کہا ضرور فرق پڑے گا۔ یاد رکھو! ہر برائی ابتدا میں ایسی ہی معمولی دکھائی دیتی ہے لیکن پھر وہ بڑھتے بڑھتے اتنی بڑی بن جاتی ہے کہ اسے مٹانا آسان نہیں ہوتا ہے۔

بغیر حق کے جو سلطاں کرے وصول اک سیب
غلام اس کے جڑوں سے اکھیڑ لیں گے درخت
جو بادشاہ کبھی مفت پانچ انڈے لے
سپاہی اس کے کریں گے ہزار مرغ دولخت

حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ درس دیا ہے کہ کسی بھی برائی کو معمولی خیال نہیں کرنا چاہیے۔ معمولی برائی ہی بڑھ کر بہت بڑی برائی بن جاتی ہے۔ خاص طور پر حکمرانوں کو تو اس سلسلے میں بہت زیادہ احتیاط بر تنی چاہیے کیونکہ ان کے ماتحت برائی میں ان کی تقلید زیادہ کرتے ہیں۔​
 

Create an account or login to comment

You must be a member in order to leave a comment

Create account

Create an account on our community. It's easy!

Log in

Already have an account? Log in here.

Similar threads

intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 2
  • 11
Replies
2
Views
11
Maria-Noor
Maria-Noor
intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 7
  • 35
Replies
7
Views
35
intelligent086
intelligent086
intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 13
  • 52
2
Replies
13
Views
52
intelligent086
intelligent086
intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 13
  • 68
2
Replies
13
Views
68
intelligent086
intelligent086
intelligent086
    • Like
  • intelligent086
  • 13
  • 70
2
Replies
13
Views
70
intelligent086
intelligent086
Top
AdBlock Detected
Your browser is blocking advertisements. We're strongly asking to disable ad blocker while you're browsing in Pakistan.web.pk. You may not be aware but any visitor supports our site by just viewing and visiting ads.

آپ کے ویب براؤزر میں ایڈ بلاکر انسٹال ہے، مہربانی کرکے اسے پاکستان ویب پر ڈس ایبل رکھیں ۔ شاید آپ کو معلوم نہ ہو مگر سپانسر اشتہارات کو دیکھ کر ہی آپ پاکستان ویب کو سپورٹ کرتے ہیں۔ سپانسر اشتہارات سے ویب سائٹ کے اخراجات ادا کرنے میں تھوڑی سی ہی سہی مگر مدد ملتی ہے، اس لئے ابھی اپنے براؤزر کی آپشنز میں جاکر ایڈ بلاکر بند کر دیں، شکریہ

I've Disabled AdBlock    No Thanks