Adabi Mazameen Ibrat Aur Imtehan By Bint E Kamal

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
عبرت اور امتحان ...... تحریر : بنت کمال شہود

ibrat.png

کورونا وائرس کومذاق نہیں سمجھنا چاہئے۔۔۔!!!
دوسروں پہ انگلیاں اٹھانے والے ذرا اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی زحمت کرلیں۔
غیر مسلم (چائنیز،امریکی وغیرہ)حرام کھاتے ہیں، شراب پیتے ہیں اس لئے وہ زیر عتاب قرار دئیے جاتے ہیں، مگر بحیثیت مسلمان ہم کیا کیا نہیں کر رہے۔۔۔؟
ارے ہم بھی حرام و ناجائز قرار دئیے گئے کام کر رہے ہیں اور وہ بھی دھڑلے کے ساتھ ۔ہاں بس ہمارے نام کے ساتھ مسلمان کا لیبل لگا ہوا ہے۔ ورنہ کام تو سارے اللہ تعالیٰ اور اس کے نظام ِ قدرت کو ناراض کرنے والے ہی کر رہے ہیں۔ غیبت کر کے مردار گوشت کھا رہے ہیں (وہ بھی اپنے سگے بھائی کا) چور بازاری ، ڈکیتی، ذخیرہ اندوزی اور رشوت خوری اور دیگر صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔
تکبر آخر کس بات کا ۔۔۔۔؟
ہم ایک دوسرے کو تکلیف دینے میں آگے ہیں یہ ہم سب کے لیے مقام عبرت نہیں۔۔۔؟
ہمارے لیے اس سے بڑھ کر بری بات کیا ہوگی کہ ہم ایک دوسرے کی جڑے کاٹنے سے باز نہیں آتے اور کئی لوگ شریکے برادری کی بنیاد پر مار دیئے جاتے ہیں ۔ انسانیت کی قدر نہیں پیسے کی قدر ہے ۔ انسان کی جگہ عہدے اور پیسے کی عزت کی جاتی ہے ۔ طاقت ور کو سلام کیا جاتا ہے ، کمزور کو کچلا جاتا ہے ۔ خود فریبی کے نشے میں ایسے مست و مگن ہیں کہ گویا کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔
کسی سپر پاور کی سازش ہو یا کسی لاڈلے ملک کی مکاری سب ایک طرف ذرا سوچیں کہ مسلمان کہاں کھڑے ہیں؟؟؟
مگر ہم خود کو چھوڑ کرتمسخر اڑا رہے ہیں دوسری قوموں کا۔۔۔
کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ وباء تیزی سے اب پاکستان میں بھی پھیل رہی ہے۔
پہلے ڈینگی وائرس، سوائن فلو، کانگو، ایبولا، اور اب کورونا وائرس یہ سب کچھ ہمیں خبر دار ہوشیار باش کرنے کے لیے ہے۔ ایک انتہائی چھوٹے سے وائرس کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ کیوں۔۔۔؟
سوچیں۔۔۔۔ اور اپنے ایمان کا، اپنے اعمال کا محاسبہ کیجیئے۔ جان جائیں گے۔
اس وقت من حیث القوم ہم پر جو گزر رہی ہے اسے ابھی بھی ہم یکسر فراموش کر کے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے غافل بیٹھے ہیں۔ کہ ہمیں کچھ نہیں ہوگا۔
ہم جو فخر البشر ہیں، ہمیں اشرف المخلوقات ہونے کے ساتھ ساتھ امت محمدیہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہم یہ بھول کر بیٹھے ہیں کہ اللہ رب العزت ہم سے پہلی کئی قوموں کو اپنے احکامات کی حکم عدولی، نافرمانی اور اپنی من مانی کرنے پر غضب نازل فرما کر نشانِ عبرت بنا چکے ہیں ، خدائی کا دعویٰ کرنے والے نمرود کی موت صرف ایک مچھر سے ہوئی۔
اور وہ لوگ بھی تو ہیں جو ایک حکم نہ ماننے پر بندر بنا دئیے گئے تھے۔عبرتناک انجاموں سے دنیا کی تاریخ بھری پڑی ہے۔ پھر ہے کوئی عبرت حاصل کرنے والا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟ ؟ ؟
دجال کے راہیں ہموار کرنے کے لیے تمام طاغوتی قوتیں متحد و متحرک و منظم ہو کر اسلامی طاقتوں کو زیرِ بار کرنے کے درپے ہیں۔ گذشتہ کئی برسوں سے دجالی نیٹ ورک پوری طرح بیدار و فعال ہے، بذریعہ ٹی وی، موبائل فونز ، کمپیوٹر، ویڈیو گیمز، وغیرہ وغیرہ جیسی خرافات و فضولیات میں سادہ لوح مسلمانوں کو الجھا کر گھن چکر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ہماری نئی نسل ٹک ٹاک پر ناچنے گانے میں لگی ہے۔ فیس بک اور یوٹیوب چینلز پر فحش مواد دیکھنے والوں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ مقام افسوس و عبرت ہے پھر بھی ہم غور نہیں کرتے، غیر کی تقلید کرنے کے بجائے دن بدن برائی کے کاموں کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس دجال کا راستہ ہموار کرنے کی طاغوتی، صہیونی کوشش ہے۔ اور بطور امت محمدیہ ہم بکھرے پڑے ہیں، ایک نہیں کئی فرقوں میں تقسیم ہیں ۔ لیکن اب ہمیں ایک ہونا ہو گا کیونکہ آپس کے اختلافات ختم کرنے کا وقت آ گیاہے،یہ باطل کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کا وقت ہے۔ اب اُمتِ مسلمہ کے جاگنے ،کمر کسنے اور میدانِ عمل میں اپنے جوہر دکھانے کا وقت ہے۔۔۔
اٹھ کمر باندھ دیکھتا کیا ہے۔۔۔۔؟
اپنے اندر کے شیطان سے ڈٹ کر سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
تو پھر ڈرنا کیا اور گھبرانا کیسا۔ تیاری کرنے کا وقت ہے۔ یہ دنیا فانی ہے۔ یاد رکھیں کورونا سے ڈرنے کے بجائے اپنے برے اعمال کے برے انجام سے ڈرتے ہوئے کثرت سے توبہ و استغفار کریں۔عبادات میں دل لگائیں ۔
فتنہ دجال سے حفاظت کی دعائوں کا اہتمام کرتے ہوئے ہمہ وقت اللہ تعالیٰ سے خیر و عافیت اور شیاطین سے پناہ مانگیں۔ کیونکہ ہمیں مقابلہ کرنا ہے امت مسلمہ کے تمام شرارتی، عیار دشمنوں کا۔
خداراان دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے اب تو متحد ہو جائیں۔
ہم سب پر لازم ہے کہ کوروونا سے بچنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ روحانی صفائی کا بھی خاص اہتمام کریں۔
اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے میں صرف کر کے اپنی آخرت سنوار چلیں۔
کچھ ایسا کر چلیں کہ آسمان والے بھی ہماری قسمت پر رشک کریں۔
یہی تو عبرت اور امتحان کا وقت ہے ۔۔۔۔​
 

Back
Top