Iman Kya hai? Aur oss ki achi adat ka beyan

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,975
Points
1,236


باب: ایمان کیا ہے ؟ اور اس کی اچھی عادات کا بیان



۔15سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ عبدالقیس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
و سلم کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ! ہم ربیعہ کی ایک
شاخ ہیں، اور ہمارے اور آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے بیچ میں قبیلہ مضر کے کافر ہیں اور ہم آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے پاس حرام مہینوں کے علاوہ (کسی اور مہینے میں) نہیں آ سکتے تو ہمیں ایسے کام کا حکم کیجئے کہ جسے ہم ان لوگوں کو بتلائیں جو ہمارے پیچھے (رہ گئے) ہیں اور ہم اس کام کی وجہ سے جنت میں جائیں، جب کہ ہم اس پر عمل کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ میں تمہیں چار چیزوں کا حکم کرتا ہوں اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں (جن چار چیزوں کا حکم کرتا ہوں وہ یہ ہیں کہ) صرف اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رمضان کے روزے رکھو اور غنیمت کے مالوں میں سے پانچواں حصہ ادا کرو اور میں تمہیں چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔ کدو کے تونبے اور سبز لاکھی برتن اور روغنی برتن اور نقیر سے۔ لوگوں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ! نقیر آپ نہیں جانتے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کیوں نہیں جانتا، نقیر ایک لکڑی ہے، جسے تم کھود لیتے ہو، پھر اس میں قطیعا (ایک قسم کی چھوٹی کھجور، اس کو شریر بھی کہتے ہیں) بھگوتے ہو۔ سعید نے کہا یا’’ تمر‘ بھگوتے ہو۔ پھر اس میں پانی ڈالتے ہو۔ جب اس کا جوش تھم جاتا ہے تو اس کو پیتے ہو یہاں تک کہ تم میں سے ایک اپنے چچا کے بیٹے کو تلوار سے مارتا ہے (نشہ میں آ کر جب عقل جاتی رہتی ہے تو دوست دشمن کی شناخت نہیں رہتی، اپنے بھائی کو جس کو سب سے زیادہ چاہتا ہے تلوار سے مارتا ہے۔ شراب کی برائیوں میں سے یہ ایک بڑی بُرائی ہے، جسے آپ نے بیان کیا) راوی نے کہا کہ ہمارے لوگوں میں اس وقت ایک شخص موجود تھا (جس کا نام جہم تھا) اس کو اسی نشہ کی وجہ سے ایک زخم لگ چکا تھا اس نے کہا لیکن میں اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے شرم کے مارے چھپاتا تھا۔ میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ! پھر کس برتن میں ہم شربت پئیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ چمڑے کی مشقوں میں پیو، جن کا منہ (ڈوری یا تسمے سے) باندھا جاتا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ! ہمارے ملک میں چوہے بہت ہیں، وہاں چمڑے کے برتن نہیں رہ سکتے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا چمڑے کے برتنوں میں پیو اگرچہ چوہے ان کو کاٹ ڈالیں، اگرچہ ان کو چوہے کاٹ ڈالیں، اگرچہ ان کو چوہے کاٹ ڈالیں۔ (یعنی جس طور سے ہو سکے چمڑے ہی کے برتن میں پیو، چوہوں سے حفاظت کرو لیکن ان برتنوں میں پینا درست نہیں کیونکہ وہ شراب کے برتن ہیں) راوی نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے عبدالقیس کے اشج سے فرمایا کہ تجھ میں دو خصلتیں ایسی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، ایک تو عقلمندی اور دوسری سہولت اور اطمینان۔ (یعنی جلدی نہ کرنا)۔
۔16: سیدنا ابو ذر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے پوچھا کہ کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ میں نے کہا کون سا بندہ آزاد کرنا افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ جو بندہ اس کے مالک کو عمدہ معلوم ہوا ور جس کی قیمت بھاری ہو۔ میں نے کہا کہ اگر میں یہ نہ کر سکوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ تو کسی صانع کی مد د کر یا کسی بے ہنر شخص کے لئے مزدوری کر (یعنی جو کوئی کام اور پیشہ نہ جانتا ہو اور روٹی کا محتاج ہو) میں نے کہا اگر میں خود ناتواں ہوں ؟ (یعنی کام نہ کر سکوں یا کوئی کسب نہ کر سکوں ؟) آپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ تو کسی سے بُرائی نہ کر، یہی تیرا اپنے نفس پر صدقہ ہے۔


صحیح مسلم
 

Back
Top