Sibgha Ahmad
Popular Pakistani
6
- Messages
- 1,231
- Reaction score
- 2,705
- Points
- 251
"جلے تو، جلاؤ گوری"
جلے تو جلاؤ گوری، پیت کا الاؤ گوری
ابھی نہ بجھاؤ گوری، ابھی سے بجھاؤ نا
پیت میں جوگ بھی ہے، کامنا کا سوگ بھی ہے
پیت برا روگ بھی ہے، لگے تو لگاؤ نا
گیسوؤں کا ناگنوں سے، بیرنوں ابھاگنوں سے
جوگنوں بیراگنوں سے، کھیلتی ہی جاؤ نا
عاشقوں کا حال پوچھو، کرو تو خیال پوچھو
ایک دو سوال پوچھو، بات کو بڑھاؤ نا
رات کو اداس دیکھیں، چاند کو نراش دیکھیں
تمھیں جو نہ پاس دیکھیں، آؤ پاس آؤ نا
روپ رنگ مان دے دیں، جی کا مکان دے دیں
کہوں تمھیں جان دے دیں، مانگ لو، لجاؤ نا
اور بھی ہزار ہوں گے، جو کہ دعویدار ہوں گے
آپ پہ نثار ہوں گے، کبھی آزماؤ نا۔۔۔۔
ابنِ انشاء
جلے تو جلاؤ گوری، پیت کا الاؤ گوری
ابھی نہ بجھاؤ گوری، ابھی سے بجھاؤ نا
پیت میں جوگ بھی ہے، کامنا کا سوگ بھی ہے
پیت برا روگ بھی ہے، لگے تو لگاؤ نا
گیسوؤں کا ناگنوں سے، بیرنوں ابھاگنوں سے
جوگنوں بیراگنوں سے، کھیلتی ہی جاؤ نا
عاشقوں کا حال پوچھو، کرو تو خیال پوچھو
ایک دو سوال پوچھو، بات کو بڑھاؤ نا
رات کو اداس دیکھیں، چاند کو نراش دیکھیں
تمھیں جو نہ پاس دیکھیں، آؤ پاس آؤ نا
روپ رنگ مان دے دیں، جی کا مکان دے دیں
کہوں تمھیں جان دے دیں، مانگ لو، لجاؤ نا
اور بھی ہزار ہوں گے، جو کہ دعویدار ہوں گے
آپ پہ نثار ہوں گے، کبھی آزماؤ نا۔۔۔۔
ابنِ انشاء