Nazm Jazeera-e-Khawab

Sibgha Ahmad

Sibgha Ahmad

Popular Pakistani
6
 
Messages
1,231
Reaction score
2,705
Points
251
جزیرہ خواب

سرخ اینٹوں کے کچے پکے مکان
جن کی منڈیر پر کوئل گنگناتی ہے
فضا میں ایک کسک سی ہے
اور آسمان بہت روشن
آم اور امرودوں پر
نشانہ باندھتے بچوں کی کھنک
گھاٹی پر کپڑے دھوتی عورتیں
مکھن اور لسی کا ذائقہ
بہت سادہ اور خوبصورت ہے
وہ جزیرہ خواب نہ ڈر نہ خوف
اب فضا آلودہ ہے
مائیں ڈرتی ہیں
بچے کواڑوں کے پیچھے بند ہیں
اور تم دیکھتے ہو
یہاں اب پھول کھلتے ہیں
جن سے خوشبو نہیں آتی
یہاں اب پھل ہیں ایسے
جن کی مٹھاس نہیں بھاتی
اک دوڑ سی ہے فقط
کوئی دیکھ نہیں سکتا
کسی کو اپنے سے آگے
اور ایسا کرتے ہوئے
وہ جیت جاتے ہیں
لیکن۔۔۔۔
ہار جاتے ہیں ان کے ایمان

صبغہ احمد
 

Back
Top