Karelay ke Fawaid By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
کریلے کے جادوئی اثرات جن سے آپ واقف نہیں ...... تحریر : نجف زہرا تقوی

karela.jpg

کریلا وہ سبزی ہے جس کا نام سنتے ہی لوگوں کے چہرے پر کڑواہٹ سی بکھر جاتی ہے۔غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں وٹامن اے،ڈی،سی اور بی 6،پروٹین اور پوٹاشیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے،جبکہ کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔کڑوے ہونے کے باعث کریلوں کا جوس خون کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ایکنی یعنی کیل مہاسے،بلڈ انفیکشن،پھوڑے،پھنسی اور جلد کی دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ خارش جیسے مسئلے بھی حل ہو جاتے ہیں۔
ذیا بطیس کے علاج کے لیے کریلوں کے استعمال کو بہترین مانا جاتا ہے۔کریلوں میں فائیٹو نیوٹرنٹ اور پولی پیپٹائیڈ انزائم پائے جاتے ہیں جن سے خون میں انسولین کی افزائش ہوتی ہے جو خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔اسی طرح کریلے میں موجود اجزاء لبلبے کے خلیات کی تعداد بڑھانے کے علاوہ انسولین بھی پیدا کرتے ہیں۔کریلوں میں ہائپو گلیسمک ایجنٹ نامی ایک انزائم بھی پایا جاتا ہے جس سے ذیا بطیس ٹائپ ٹومیں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔
کریلے کے اینٹی آکسیڈینٹ اجزاء جسم سے فاضل مادوں سمیت چربی کو زائل کرتے ہیں۔اس کے روزانہ استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔
جگرکے مسائل در پیش ہوں تو روزانہ ایک گلاس کریلے کا جوس پینے سے صرف ایک ہفتے میں واضح فرق محسوس ہوتا ہے۔کریلے آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں ۔ان میں موجود فائبر قبض نہیں ہونے دیتا ۔کریلے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں،جبکہ شریانوں میں خون کی رکاوٹ دور کر کے دل کے دورے کا امکان کم کرتے ہیں۔یہ خون کی شوگر میں کمی لا کر دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔
کریلے اینٹی آکسیڈینٹس سے بھر پور سبزی ہے جو میٹا بولزم اور نظامِ ہضم کو بہتر بنا کر وزن میں جلد کمی لانے کا سبب بنتی ہے۔کریلے کا جوس توانائی بڑھانے اور بھر پور نیند لانے میں معاون ہے۔
جراثیم کش کریلے کا جوس جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کر کے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے۔یہ سبزی قبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کا بھی علاج کر سکتی ہے جس کے لیے کریلے کے جوس کو سفید بالوں پر لگائیں۔دس دن میں ایک بار یہ عمل دہرانے سے سفید بالوں کا مسئلہ حل ہونے لگتا ہے۔
کریلوں کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے۔اسے پانی میں اُبال کر پینے سے موسمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفیکشن اور الرجی سے بھی حفاظت ملتی ہے۔کریلوں میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود مضر صحت اجزاء کو زائل کر دیتا ہے۔
کریلوں میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتی ہے اور بینائی تیز کرتی ہے۔کریلوں میں مختلف انزائم پائے جاتے ہے جن سے شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چربی اور مضر صحت اجزاء جسم سے نکل جاتے ہیں،خون صاف ہوتا ہے اور دل صحت مند رہتا ہے۔
اگرچہ کریلے اور اس کا جوس صحت کے لیے فائدے مند ہے، مگر اس جوس کو روزانہ کم مقدار میں ہی پینا چاہیے ورنہ متلاہٹ اور پیٹ درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔حاملہ خواتین کو اس کی زیادہ مقدار پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

@intelligent086
ماشاءاللہ
بہت عمدہ
اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
پسند اور جواب کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا​
 
@intelligent086
وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
نیم چڑھا تے نئیں :rofl:. انجی
@Angelaa
 
Back
Top