Eating Disorders Eating Habits Khana khane ke baad ki bad habits

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,544
Reaction score
45,344
Points
3,711
کہیں آپ بھی کھانے کے بعد یہ سنگین غلطیاں تو نہیں کرتے؟

کھانا کھانے کے فوراً بعد اکثر پانی یا چائے پینے کی طلب ہوتی ہے کچھ افراد سو بھی جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ تمام عادتیں صحت کے لیے کتنی خطرناک ہیں؟

eating bad habits.jpg

@Recently Active Users

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے لازم ہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد مندرجہ ذیل بیان کی گئیں ان عادات کو ترک کردیا جائے۔

کھانے کے بعد پھلوں کا استعمال

پھلوں کا استعمال ہماری صحت کے لیے بہت اچھا ہے لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ پھلوں کی بھر پور غذائیت حاصل کریں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کو صحیح وقت پر کھائیں کیونکہ کھانے کے فوری بعد پھلوں کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو متاثر کرتا ہے، ساتھ ہی یہ زبان کے ذائقے کو بھی خراب کرتا ہے۔

کھانا کھانے کے فوری بعد سونا اور نہانا

کھانا کھانے کے بعد فوراً لیٹنے سے کھانا درست طریقے سے ہضم نہیں ہوپاتا جس کے باعث پیٹ درد اور معدے کے مسائل کی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔ اسی طرح ماہرین صحت کھانے کے فوری بعد نہانے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کرنا

تمباکو کا استعمال اور سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے لیکن اس کے باوجود بھی کچھ لوگ کھانے کے فوری بعد سگریٹ پینے کی عادی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد ایک سگریٹ پینا تقریباً 10 سگریٹ پینے کے برابر نقصان پہنچاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ اور تمباکو نوشی معدے کے لیے نقصان دہ ہے اور یہ آنتوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے (آئی بی ایس) اور باؤل انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے۔

کھانے کے بعد بیلٹ ڈھیلی کرنا

اگر کھانا کھانے کے بعد بیلٹ ڈھیلی کرنی پڑ جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ضرورت سے زیادہ کھانا کھالیا ہے جو نقصان دہ ہے۔ تحقیق کے مطابق معدے پر ہلکا دباؤ پیٹ اور نظامِ ہاضمہ کو متاثر کرسکتا ہے۔

کھانے کے بعد پانی پینا

پانی جتنا زیادہ پیا جائے اتنا ہی صحت کے لیے بہتر ہوتا ہے لیکن کھانے کے فوری بعد پانی پینا صحت کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

کھانے کے فوری بعد پانی پینے سے آپ کے جسم میں گیسٹرک جوس اور انزائمز کی مقدار کم ہو جاتی ہے جس سے تیزابیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کھانے کے فوری بعد کافی اور چائے کا استعمال آئرن کو ہضم کرنے میں دشواری پیدا کرتا ہے۔​
 

@Veer bro
اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top