Khawateen ke liye Gharelo Mashweray By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
خواتین کیلئے گھریلو مشورے

Khawateen.jpg

تحریر : نجف زہرا تقوی


کلینزنگ کے آٹھ اصول

چہرے کا قدرتی حسن اور نکھار قائم رکھنے کے لیے اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔


صفائی سے مراد محض چہرہ دھو لینا نہیں ہے،بلکہ آٹھ مختلف مرحلوں میں اس کی حفاظت کر کے چہرے کی جلد کو لمبے عرصے تک ترو تازہ اور شاداب رکھا جا سکتا ہے۔اس کے لیے سب سے پہلا مرحلہ کلینزنگ ہے۔چہرے کو بھر پور کلینزنگ کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ چہرے کے مسام کھلے رہیں اور جلد پر کسی قسم کے جراثیم نشو و نما نہ پا سکیں۔کلینزنگ کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے اور اسے مختلف مرحلوں میں کس طرح انجام دیا جا سکتا ہے۔آئیے اس بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔

khawateen1.jpg

جلد کی نزاکت کا خیال رکھیں
اپنی جلد کی کلینزنگ کے دوران اس کی نزاکت کا خاص خیال رکھیں۔صفائی ہمیشہ نرمی اور احتیاط کے ساتھ انجام دیں۔ خصوصاً آنکھوں کے ارد گرد کی جلد بہت باریک اور حساس ہوتی ہے،لہٰذا آنکھوں کا میک اپ صاف کرنے کے لیے ہمیشہ ایسا آئی میک اپ ریموور استعمال کریں جس کی کوالٹی عمدہ ہو اور وہ زود اثر ہونے کے ساتھ نرمی سے صفائی انجام دے۔
اپنی جلد کو پہچانیں
کوئی بھی کلینزر استعمال کرنے سے پہلے اس کی کوالٹی کے علاوہ اس بات کا خیا ل رکھیں کہ وہ آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہو۔اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس کی مناسبت سے کلینزر خریدیں یا اگر آپ خشک جلد کی مالک ہیں تو اس کے لحاظ سے کلینزر کا انتخاب کریں۔
اپنی جلد سے پیار کریں
اپنی جلد سے پیار کریں گی تب ہی اس کا بھر پور خیال رکھ پائیں گی۔چہرے کو دھونے کے لیے ہمیشہ موسم کی مناسبت سے نیم گرم یا معتدل پانی استعمال کریں۔یاد رکھیں کہ زیادہ گرم پانی آپ کی جلد کو بالکل خشک کر دے گا اور اسی طرح زیادہ ٹھنڈا پانی بھی جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
کلینزک کا عمل پوری طرح انجام دیں
چہرے پر ایک سے دو منٹ تک اچھی طرح سے کلینزر کا مساج کریں۔ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کلینزنگ کے دوران آپ کا پورا چہرہ اچھی طرح ڈھک جائے۔اگر آپ کا میک اپ گہرا ہے تو اسے اتارنے کے لیے صفائی کا پورا عمل ایک بار پھر دہرائیں۔
کلینزنگ نرمی سے کریں
چہرے کو اچھی طرح نیم گرم یا معتدل پانی سے دھوئیں اور اس دوران ہاتھ ہلکا رکھیں۔ چہرے کو دھونے کے بعد کبھی رگڑ کر خشک نہ کریں۔بہترین طریقہ یہ ہے کہ چہرے کو صاف تولیے سے تھپتھپا کر خشک کریں۔
چہرے کو مطلوبہ غذائیت فراہم کریں
چہرے کی کلینزنگ روزانہ مکمل طور سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ ہفتے میں ایک مرتبہ فیس ماسک ضرور لگائیں تا کہ آپ کے چہرے کو مطلوبہ غذائیت اور تازگی ملتی رہے۔یاد رکھیں کہ پیاسی جلد پر کبھی ترو تازگی کی چمک نظر نہیں آ سکتی۔
کلینزنگ کا عمل مہارت سے مکمل کریں
کلینزگ کے بعد چہرے کے بھر پورنکھار اور چمک کے لیے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ جلد کے مردہ خلیوں کو ضرور اُتاریں ۔اس مقصد کے لیے بازار میں پیل کٹس دستیاب ہیں۔اپنی جلد کی مناسبت سے کسی اچھی کمپنی کی مصنوعات کا انتخاب کریں اور مہارت کے ساتھ چہرے کی مردہ جلد سے نجات حاصل کر یں۔
موئسچرائزنگ میں احتیاط برتیں
کلینزنگ کا عمل مہارت سے مکمل کرنے کے بعد آخر میں چہرے پر ہلکا سا موئسچرائزر لگائیں لیکن اسے زیاد ہ مقدار میں استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ زیادہ چکناہٹ آپ کی بھر پور کلینزنگ پر پانی پھیر سکتی ہے۔
 

Back
Top