Khud Shanasi By Abu Al Qalaam Azad

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
خود شناسی​

چڑیا کا بچہ جو ابھی ابھی گھونسلے سے نکلا ہے۔ہنوز اڑنا نہیں جانتا اور ڈرتا ہے۔ماں کی متواتر اکساہٹ کے باوجود اسے اڑنے کی جرات نہیں ہوتی۔رفتہ رفتہ اس میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور وہ ایک دن اپنی تمام قوتوں کو مجتمع کرکے اڑتا اور فضائے ناپیدا کنار میں غائب ہو جاتا ہے۔پہلی ہچکچاہٹ اور بے بسی کے مقابلے میں اس کی یہ چستی اور آسمان پیمائی حیرت ناک ہے۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔جونہی اس کی سوئی ہوئی خود شناسی جاگ اٹھی اور اسے اس حقیقت کا عرفان حاصل ہو گیا کہ ‘‘میں اڑنے والا پرند ہوں’’ اچانک قالب ہیجان کی ہر چیز از سر نو جاندار بن گئی’’ بے طاقتی سے توانائی، غفلت سے بیداری، بے پر و بالی سے بلند پروازی اور موت سے زندگی کا پورا انقلاب چشم زدن کے اندر ہو گیا۔غور کیجئے تو یہی ایک چشم زدن کا وقفہ زندگی کے پورے افسانے کا خلاصہ ہے’’(مولانا ابوالکلام آزاد )​
 

Back
Top