Kya Aap Ki Nazar Kamzoor Ho Rahi Hai? By Muhammad Salman

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
کیا آپ کی نظر کمزور ہو رہی ہے؟ ...... تحریر : محمد سلمان

nazar.jpg

امریکن آپٹو میٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا کے تقریباً اڑھائی کروڑ افراد بڑھتی عمر اور سفید موتیے وغیرہ جیسے امراض کی وجہ سے اندھے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔مشاہدے اور تجربے کے بعد یہ حقیقت واضح ہوئی ہے کہ عام طور پر ایک تندرست انسان کی نظر 40 سال کی عمر کے بعد کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد چشمے یا لینز کی ضرورت پڑتی ہے۔ بعض افراد کی دور اور بعض کی نزدیک کی نظر میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
تمام لوگوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ساری زندگی نظر درست اور 6×6 ہی رہے مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔ ہاں ایسا ممکن ہے کہ خوراک اور مناسب احتیاط کے ذریعے نظر کی کمزوری کے اسباب کو مزید پیچھے دھکیل دیا جائے۔
امریکن آپٹو میٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق دنیا کے تقریباً اڑھائی کروڑ افراد بڑھتی عمر اور سفید موتیے وغیرہ جیسے امراض کی وجہ سے اندھے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر افراد کی عمر 55 برس سے زائد ہے۔ یہ اندھا پن یا انتہائی کمزور بصارت آکسیڈیشن اور Inflamation جیسے عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ریسرچ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وٹامن سی، وٹامن ای، زنک، اومیگا تھری، فیٹی ایسڈز، لیوٹن اور زیاکسنتھن اجزاء کی حامل سبزیاں اور پھل عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں اور بصارت کو لاحق ہونے والے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی سبزیوں اور پھلوں سے متعارف کرواتے ہیں کہ جن کے خوراک کے ساتھ باقاعدہ استعمال سے نہ صرف آپ کی بصارت تادیر درست رہے گی بلکہ آپ کی آنکھیں مختلف امراض چشم سے بھی محفوظ رہیںگی۔
۔1 ۔بند گوبھی (Kale)
بند گوبھی ایک انتہائی مفید سبزی ہے جس میں کینسر کے خلاف مدافعت کرنے والے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس کو بطور سلاد، پھلوں کے ساتھ اور چپس وغیرہ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک تو کینسر کے خلاف انتہائی کارآمد ہے جبکہ آنکھوں کے امراض اور بصارت کی کمزوری کو بھی رفع کرتی ہے۔
۔2 ۔مکئی (Corn)
یہ ایک ایسی نعمت خداوندی ہے کہ جس کو کئی طریقے سے کھایا جاسکتا ہے۔ مثلاً ابال کر، آگ پر بھون کر، ہنڈیا میں پکا کر وغیرہ وغیرہ۔ اس میں موجود لیوٹین اور زیاکسنتھن بصارت اور امراض چشم کے خلاف مؤثر ہتھیار ہیں۔ اس کو یخنی اور سوپ وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔3 ۔پالک (Spinach)
پالک ایک صحت بخش اور ذائقہ دار سبزی ہے۔ اس کو علیحدہ یا گوشت میں ملاکر پکایا جاتا ہے۔ اس میں بھی لیوٹن اور زیا کسنتھن کی قابل ذکر مقدار موجود ہوتی۔ اس کو بطور سلاد اور سینڈوچ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر اسے پکا کر کھایا جائے تو اس میں موجود صحت بخش اجزاء زیادہ زود ہضم ہوجاتے ہیں۔
۔4 ۔گوبھی (Broccoli)
گوبھی یا شاخ دار گوبھی وٹامن سی سے بھر پور ہوتی ہے جبکہ بصارت کو جلا بخشنے والے اور آنکھوں کے امراض سے محفوظ رکھنے والے اجزاء لیوٹن اور زیاکسنتھن بھی اس میں قابل ذکر حد تک موجود ہوتے ہیں۔اس کوآپ بطور سبزی پکا بھی سکتے ہیں، اسے طعام کے ساتھ بطور سلاد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ ابال کریا فرائی کرکے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
5۔ انڈے (Eggs)
صحت کیلئے انڈے کی اہمیت سے کس کو انکار ہے۔ دنیا کے زیادہ تر انسان ناشتے میں انڈا ضرور استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ توانائی سے بھر پور ہوتا ہے۔ انڈے میں لیوٹن، وٹامن ای اور اومیگا3 جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالعموم صحت بخش اور بالخصوص آنکھوں کی صحت کیلئے بنیادی کردار کے حامل ہیں۔ فارمی انڈوں کی نسبت دیسی انڈوں میں مندرجہ بالا غذائی اجزا ء زیادہ نسبت میں پائے جاتے ہیں۔ روزانہ ایک انڈے کا استعمال آپ کے جسم کو توانائی اور بیماریوں کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے۔
۔6 ۔سنگترہ (Orange)
سنگترہ، مالٹا، کینو، مسمی وغیرہ ایک ہی خاندان کے پھل ہیں۔ ان میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے ٹشوز کی نشوونما اور صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بصارت کی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ ایک تریاق کی سی حیثیت رکھتا ہے۔​
 

Back
Top