intelligent086
Star Pakistani
20
- Messages
- 17,578
- Reaction score
- 26,649
- Points
- 2,231
لچھا چکن
اجزاء: چکن بغیر ہڈی کے آدھا کلو،نمک حسبِ ذائقہ،پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پیاز دو عدد درمیانی،ٹماٹر تین عدد،دہی ایک پیالی،پسی ہوئی لال مرچیں ایک کھانے کا چمچ،ہلدی ایک چمچ،سفید زیرہ ایک چمچ،خشک دودھ ایک چائے کا چمچ،مارجرین دو کھانے کے چمچ
ترکیب: چکن کو اچھی طرح دھو کر دس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ لیں اور اس کی پتلی پتلی پٹیاں کاٹ لیں۔پیاز اور ٹماٹر کو چوپر میں پیس لیں،دہی میں دودھ کا پائوڈر ملا کر پھینٹ لیں اور دس پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔دیگچی میں کوکنگ آئل اور مارجرین کو ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور اس میں پسے ہوئے پیاز،ٹماٹر اور ادرک لہسن ڈال کرتھوڑی دیر بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں،پھر پھینٹا ہوا دہی ڈال کر میتھی اور گرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔گرم گرم چپاتی یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔