Last Mega Double Episode of Mere Paas Tum Ho in Cinemas across Pakistan

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,544
Reaction score
45,341
Points
3,711

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط سنیماؤں میں بھی

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط ہفتہ 18 جنوری کو رات 8 بجے ٹیلی وژن اور سینماؤں میں ایک ساتھ نشر کی جائے گی

مقبول ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے ایسا سحر طاری کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔

Last Mega Double Episode.jpg


بہترین کہانی اور اداکارہ کی وجہ سے اس ڈرامہ کو جو مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں۔ لیکن اب یہ ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے۔ اور اسی بات کے پیش نظر ڈرامے کی آخری قسط پاکستان بھر کے سنیماؤں میں دیکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔ لیکن یہ ڈرامہ اپنے مقرر وقت پر ہفتے کی شب چینل پر تو نشر ہوگا ہی لیکن اس کے ساتھ پاکستان بھر کے سنیماؤں میں بھی دکھایا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’’میرے پاس تم ہو‘‘کا آخری سین لکھتے ہوئے رورہا تھا، خلیل الرحمان قمر

واضح رہے کہ ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی نامور مصنف خلیل ارحمان قمر نے لکھی ہے۔ جس میں ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور حرا مانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
 

Back
Top