Saad Sheikh
Founder
Staff member
11
- Messages
- 5,989
- Reaction score
- 15,970
- Points
- 716
حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی۔
@Recently Active Users
حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں قائم کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی 14 لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق این آئی ایچ اسلام آباد، اے ایف آئی پی میں یہ سہولت موجود ہے جب کہ پنجاب ایڈز لاہور، شوکت خانم لیبارٹری اور نشتر اسپتال ملتان میں بھی یہ ٹیسٹ ہوسکے گا۔
کراچ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال، سول اسپتال اوجھا انسٹیٹیوٹ اور انڈس اسپتال میں جب کہ پشاور میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری اور کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں یہ سہولت موجود ہے۔
اسی طرح تفتان میں موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ، مظفر آباد میں میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اور ڈی ایچ کیو اسپتال گلگت میں بھی کورونا وائرس کے مرض کو تشخیص کرنے کی سہولت موجود ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد سے زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے، صوبے پازیٹو کیسز کی مکمل نگہداشت کررہے ہیں، 14 لیبارٹریز کو وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کی جارہی ہیں، حکومت کی تشخیصی کٹس سے ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔