Lockdown: Psychological Effects on Children increased in Pakistan

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,986
Reaction score
15,963
Points
716
لاک ڈاؤن کے باعث بچوں پر بھی نفسیاتی اثرات بڑھنے لگے
اسکولوں کی بندش سے والدین بے یقینی کا شکار۔ حکومت واضح پالیسی وضع کرنے میں ناکام۔ تشدد و نفسیاتی مسائل میں بھی اضافہ۔ کم آمدنی والی فیملیزکو زیادہ پریشانی کا سامنا

psychokids-in-pakistan-lockdown.jpg

کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے زیر اثر بچوں پر نفسیاتی اثرات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اسکولوں کی بندش اور امتحانات کے التوا کی وجہ سے بھی بچے ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں۔ حکومت کورونا وبا سے متاثرہ بچوں و عورتوں کیلیے خصوصی اقدامات متعارف کرائے۔ یہ مطالبہ چائلڈ رائٹس موومنٹ خیبر پختونخوا کے سیکرٹریٹ سے متعلقہ تنظیموں کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔ تنظیم د حوا لور نے نیٹ ورک کے اجلاس کی میزبانی کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران بچوں کے حقوق اور تحفظ کے اثرات اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر “د حوا لور” کی چیف ایگزیکٹو خورشید بانو کا کہنا تھا کہ قرنطینہ اور آئسولیشن سنٹرز میں متاثرہ بچوں کا اعداد وشمار شئیر کئے جانے چاہئے جبکہ متاثرہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے۔
@Recently Active Users
 

@Veer,
بھائی بچے نا تو قابو میں نا پڑھتے ایک دوسرے سے جھگڑے رات دیر تک جاگنا سحری میں سو جانا سب الٹ پلٹ ہے اس خبر کو عنوان سمجھ لیں پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے
 
Back
Top