Ramadan Longest and shortest fasting times in the world | Ramadan 2020

Saad Sheikh

Saad Sheikh

Founder
Staff member
11
 
Messages
5,990
Reaction score
15,973
Points
716
پوری امت مسلمہ ماہ مقدس رمضان المبارک کی برکتیں اوررحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہے۔ ایسے میں دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ بھی مختلف ہے۔

دنیا میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس بار روس میں رکھا جائے گا جہاں مسلم کمیونٹی19 گھنٹے 13 منٹ تک روزے سے رہے گی اورارجینٹینا کے شہر اوشوآلا میں سب سے کم11گھنٹے42 منٹ جبکہ پاکستان میں 14گھنٹے 54منٹ تک دورانیے کا روزہ رکھا جائے گا۔

ramadan-fastiming-times.jpg

پاکستان میں 14گھنٹے 54منٹ تک دورانیے کا روزہ رکھا جائے گا۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع سحر سے غروب آفتاب تک کے اوقات جمع کیے گئے ہیں جس کے مطابق روس کے علاقہ مرمنسک میں روزے کا دورانیہ دنیا کے دیگر تمام حصوں سے زیادہ ہوگا اور وہاں لوگ 19 گھنٹے اور13 منٹ تک روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستانیوں کا طویل ترین روزہ اس بار14 گھنٹے اور54 منٹ کا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں 18 گھنٹے اور14 منٹ، الاسکا کے علاقے فالربنکس میں 18 گھنٹے اور3 منٹ، سویڈن میں 17 گھنٹےاور56 منٹ، روسی دارالحکومت ماسکو میں 17 گھنٹے اور17 منٹ، جرمنی میں 17 گھنٹے ایک منٹ، ڈنمارک میں 16 گھنٹے اور48منٹ ، ناروے میں 16 گھنٹے اور24 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں16 گھنٹے اور23منٹ، برطانوی دارالحکومت لندن میں 16 گھنٹےاور9 منٹ کا روزہ رکھا جائے گا۔

فرانس میں 15 گھنٹے اور59 منٹ، امریکی ریاست سیاٹل میں 15 گھنٹے اور48منٹ، اٹلی میں 15 گھنٹے اور32 منٹ، ٹورنٹو کینیڈا میں15 گھنٹے او23 منٹ،یونان میں15گھنٹے اور11 منٹ، ایرانی دارالحکومت تہران میں 15 گھنٹے اور4منٹ، لبنان میں 15 گھنٹے اور3 منٹ، امریکی ریاست نیویارک میں 15 گھنٹے ایک منٹ، عراق میں 14 گھنٹے 57منٹ، فلسطین میں 14 گھنٹے 46 منٹ، بھارت میں 14 گھنٹے 33منٹ، دبئی میں 14 گھنٹے اور22 منٹ ، عمان میں 14 گھنٹے 18 منٹ، سعودی عرب میں 12 گھنٹے 57 منٹ، جنوبی افریقہ میں 12 گھنٹے 21منٹ اور ارجنٹینا میں 11 گھنٹے اور 42منٹ دورانیے کا روزہ رکھاجائے گا۔​
 
Have you ever wondered which cities fast the most amount of hours and which cities fast the least amount of hours?

We used prayer timings in major cities of these countries to calculate the intervals between Fajr (preceding sunrise) and Maghrib (marking sunset) on the expected first day of Ramadan, April 24, 2020.

For example, Murmansk, Russia less than 5 hours of darkness, before the sun rises again at 2.16am. While the city of Ushuaia in Argentina has the shortest fasting time in the world. 11 hours and 42 minutes exactly. The sun rises at 6.40am and sets by 6.22pm.


Ramdan2020-shortest-vs-longert.jpg


Find out what the prayer timings are during the month of Ramadan from our Prayer Timings page.
 

ماشاءاللہ
زبردست سارا سیٹ اپ بہت اچھا ہے
خوب صورت معلومات فراہم کرنے کا شکریہ
 
ماشاءاللہ
اہم معلومات فراہم کرنے کا شکریہ
جزاک اللہ
 
Back
Top