Love & Love Marriage (Ep2) By Abdullah Nazeer

Abdullah Bin Nazir

Abdullah Bin Nazir

Popular Pakistani
7
 
Messages
1,648
Reaction score
3,808
Points
336
آپ پر سلامتی ہو! پچھلی قسط (پہلی قسط) میں "پیار، محبت" کے بارے میں بات شروع کی گئی تھی، جو کہ ابھی تک نا مکمل ہے۔ جنہوں نے وہ کنفیشن پڑھا، سمجھا، اور اس پر مثبت رائے دی، میں اُنکا دِل کی اتھا گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔ لیکن اگر موضوع کو زیرِ غور رکھتے ہوئے کچھ سوالات بھی اُٹھائے جاتے تو مجھے اور خوشی ہوتی اور اس طرح آپ سے بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملتا۔ خیر، آپکا شکریہ!
اب تک کی گفتگو پر غور کرتے ہوئے، اس موضوع سے جڑے دو اور پہلو نمایاں ہوئے ہیں۔ جن میں ایک
SELF MARRIAGE
ہے اور دوسرا
SELF LOVE
کنفیشن کے اختتام پر لو میرج کے حوالے سے ہی بات ہو رہی تھی، اس لیے آج اسی پر بات کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ جس سے محبت ہو، اسی سے شادی کی جائے۔ ہمیں بہت سی چیزوں اور لوگوں سے انکی صفات کی وجہ سے محبت ہو جاتی ہے۔ اب ان سب سے شادی تو نہیں کر سکتے؟ ہاں! اچھی صفات ، اخلاق و عادات اور حسنِ سیرت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جب محبت ہونا ممکن ہے تو ایسے انسان سے شادی کی تمنا بھی کی جا سکتی ہے اور اسلام پسند کی شادی کی اجازت بھی دیتا ہے۔ لیکن اگر اس تمنا کی خاطر عزت داؤ پر لگا دی جائے، تو وہ کبھی واپس نہیں ملتی۔
اکثر لوگ حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہ ؓ کے پاک رشتے کی مثال سامنے رکھ دیتے ہیں۔ لیکن کبھی کسی صادق عالم سے پوچھیے گا، کہ رشتہ مانگنے سے پہلے حضرت علی ؓ نے کبھی حضرت فاطمہ ؓ کو دیکھا تھا؟ وہ تو بس ان کے اخلاق اور اس بات سے متاثر تھے کہ "رحمتہ اللعالمین کی بیٹی"۔ وہ کہاں اور ہم کہاں! اور آج ہم بات ہی چہرہ دیکھ کر شروع کرتے ہیں اور چہرہ دیکھتے ہی دل میں کوئی FEELING آتی ہے جسے ہم محبت کا نام د ے دیتے ہیں۔اگر تم یہ کہتے ہو کہ تم نے اسےصرف ایک دفعہ دیکھا اوردیکھتے ہی تمہیں محبت ہو گئی تو شاید تم غلط ہو۔ معاف کیجیے گا، مگر جو ایسا ہے وہ محبت نہیں کچھ اور ہے اور آپ ہی بہتر جان سکتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔
اگلی قسط میں یہیں سے آغاز کرتے ہوئے اسی موضوع پر مزید بات کی جائے گی۔ جزک اللہ خیرا!
 

Back
Top