Maangna or Haasil karna mushkil nahi

sahrish khan

sahrish khan

Star Pakistani
I Love Reading
11
 
Messages
6,924
Reaction score
14,147
Points
736
مانگنا اور حاصل کرنا کون سا مشکل ھے.. تہجد کے وقت کسی اکیلے کمرے میں مغرب کی طرف منہ کر کے بیٹھ جاؤ پورا جسم چادر کی بکل میں چھپا لو اور پھر بچوں کی طرح روتے ہوئے مانگنا شروع کر دو... اپنی مادری بولی سندھی سرائیکی پشتو اردو پنجابی یا کوئی بھی. پورے یقین اور اعتبار کے ساتھ... دھرنا دے کر.. ضد کرکے.... اور پھر مانگتے جاؤ روتے گڑگڑاتے جاؤ. طریقہ مت بتاؤ.. لاٹری نکلنی چاہیے بانڈ نکلنا چاہیے باھر کا ویزہ لگنا چاہیے. فلاں ھونا چاہیے فلاں طریقے سے ھونا چاہیے.... یہ دینے والے پر چھوڑ دو کہ کیسے دینا چاھتا ھے تم کو حاصل کرنے سے غرض ھونی چاہیے طریقہ اس پر چھوڑ دو.... بچوں کی طرح ضد کرو بچوں کی طرح رو رو کر ایڑیا رگڑ کر پورے ایمان کے ساتھ مانگو. دل کھول کر مانگو...

ھوسکتا ھے کچھ دن مایوسی کا احساس ھو مگر خبردار ھو جانا وہ صرف چیک کرنے کے لیے ھوگا. روزانہ بلاناغہ اور اسی طرح ضد کے ساتھ مانگتے جاؤ.

. اور پھر

ایک دن دروازے کھل جائیں گے..سنبھال نہ سکو گے.... بس ایک خیال رکھنا ضروری ہے اس کے دیے ھوئے کی کبھی بے عزتی مت کرنا... ناشکری مت کرنا. ضائع مت کرنا اور بانٹتے بھی رھنا...​
 

Back
Top