sahrish khan
Star Pakistani
I Love Reading
11
- Messages
- 6,924
- Reaction score
- 14,147
- Points
- 736
میں چپ رہا تو سارا جہاں تھا مری طرف
حق بات کی تو کوئی کہاں تھا مری طرف
میں مر گیا وہیں کہ صفِ قاتلاں سے جب
خنجر بدست تُو بھی رواں تھا مری طرف
اب پھر رہا ہوں جسم کے ٹکڑے لیے ہوئے
شائد ہجومِ چاراں گراں تھا مری طرف
مجھ کو مری شکست کا کوئی جواز دو!
کہتے ہیں روشنی کا نشاں تھا مری طرف
یہ اور بات، تُو نے زمانے کی بات کی
روئے سخن تو اے مِری جاں تھا مری طرف
میں لشکرِ الم کے مقابل ہوں سرخرو
اس معرکے میں دل سا جواں تھا مری طرف
میں نے ستم گروں کو پکارا ہے خود فرازؔ
ورنہ کسی کا دھیان کہاں تھا مری طرف
احمد فرازؔ
حق بات کی تو کوئی کہاں تھا مری طرف
میں مر گیا وہیں کہ صفِ قاتلاں سے جب
خنجر بدست تُو بھی رواں تھا مری طرف
اب پھر رہا ہوں جسم کے ٹکڑے لیے ہوئے
شائد ہجومِ چاراں گراں تھا مری طرف
مجھ کو مری شکست کا کوئی جواز دو!
کہتے ہیں روشنی کا نشاں تھا مری طرف
یہ اور بات، تُو نے زمانے کی بات کی
روئے سخن تو اے مِری جاں تھا مری طرف
میں لشکرِ الم کے مقابل ہوں سرخرو
اس معرکے میں دل سا جواں تھا مری طرف
میں نے ستم گروں کو پکارا ہے خود فرازؔ
ورنہ کسی کا دھیان کہاں تھا مری طرف
احمد فرازؔ