1. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مشرق وسطیٰ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں:مہاتیر محمد

    mm.
    کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ مل کر تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔

    بین الاقوامی پارلیمانی القدس پلیٹ فارم کی تیسری کانفرس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گئی ہے۔ پہلی دو ترکی میں ہونے والی ان کانفرسوں کے سلسلے میں امسال دنیا بھر سے 500 سیاستدان شرکت کر رہے ہیں۔

    کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے والے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل کے ہمراہ تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبہ خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام میں کسی قسم کی کوئی معاونت فراہم نہیں کرے گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تجویز کو ناقابلِ قبول اور غیر منصفانہ سمجھتا ہے۔ موجودہ حالات کو مزید بگاڑنے پر مبنی مذکورہ منصوبہ مقدس شہر القدس کو اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کرنے کے مترادف ہے۔

    منصوبے کے خطے میں مزید کشیدگی اور جھڑپوں کا ماحول پیدا کرنے کا دفاع کرنے والے مہاتیر محمد نے مزید کہا تھا کہ یہ منصوبہ اربوں انسانوں کو اشتعال دلائے گا، اسے یکطرفہ طور پر وضع کیا گیا ہے اور دیگر فریق فلسطین کی رائے تک نہیں لی گئی۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کو غیر اہم بنانے کی اجازت نہ دینا اور اسے پس پردہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانا عالمی برادری کا فریضہ ہے۔ ملائیشیا ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔
    ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے عالمی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں اور ان پر صحیح طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا ، عالمی رائے عامل کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مزید کوششیں صرف کرنی چاہییں۔

    واضح ر ہے کہ اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم مسئلہ کشمیرپر بھی دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    ملائیشین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان میرے ضمیر کی آواز ہے، نہ ہی بیان سے پیچھے ہٹوں گا اور نہ واپس لوں گیا۔
    اد رہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں مہاتیر محمد نے جموں کشمیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا تھا جس پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

    مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ضمیر کے مطابق بات کرتے ہیں، ہم نہ اپنا بیان بدلتے ہیں اور نہ ہی واپس لیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی حمایت حاصل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ صرف پاکستان اور بھارت ہی کو نہیں بلکہ امریکا سمیت تمام ممالک کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم کرنا چاہیے، ورنہ اقوام متحدہ کا کیا فائدہ ہوگا۔
    ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اب تک کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا، تجارت دوطرفہ ہوتی ہے، کوئی ایسا قدم اٹھانا غلط ہے جو تجارتی جنگ کی طرف لے جائے۔​
     
    Tags:
    Maria-Noor and Veer like this.
  2. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

  3. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    اس نے یو ٹرن کیوں نہیں لیا:laugh: دسو
    واہ
    بہت عمدہ انتخاب
    حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
     
  4. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    میڈم وہ لیڈر ہے اسے اپنے اور اپنی قوم پر اعتبار ہے ۔۔۔۔۔۔
    جواب کا شکریہ
     
    Maria-Noor likes this.
  5. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    intelligent086 likes this.
  6. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    Maria-Noor likes this.
  7. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    @intelligent086
    یہ کیا بات ہوئی :cry: ارے مزاق کرتے ہیں ان شاءاللہ سب بہتر ہو جائے گا
     
    intelligent086 likes this.
  8. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @Maria-Noor
    ان شاءاللہ
    کہنے میں کیا حرج ہے؟
     
    Maria-Noor likes this.
  9. Maria-Noor
    7

    Maria-Noor Well-Known Pakistani I Love Reading

    @intelligent086
    اللہ تعالٰی اس کے گردونواح بوٹ پالشیوں سے جان چھڑا دے
     
    intelligent086 likes this.
  10. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    Maria-Noor likes this.
Loading...